سیاست

پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر عباس طائی کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

PMLN1

ہنزہ نگر ( اجلال حسین ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب صدر عباس طائی کے اعزاز میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ4اور حلقہ5مسلم لیگ ن کے کارکنان نے استقبالیہ دیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے رہنما نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کو نگر میں فعال کرنے میں ان کا اہم کردار ہے جبکہ بغیر کسی لالچ کے نہ صرف عوام نگر کی خدمت کی  ہے بلکہ ہر میدان میں ہنزہ کے عوام کی بھی خدمات کر چکے ہیںجس کی بدولت صوبائی قیادت نے ان کے خدمت کو مد نظر رکھتے ہوئے سینئر نائب صدر کا عہدہ مل گیا۔ اور ہم توقع کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح ہنزہ نگر کے عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

اسقتبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ لیاقت پاکستان مسلم لیگ ن نے کہا کہ ہر پارٹی میں سیاسی لوگ ہے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی تو نہ صرف پارٹی میں مضبوطی ہوتی بلکہ وہ کارکن عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ مزید پید ا ہوتا ہے۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے سینئر نائب عباس طائی نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی قیادت کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میر ے اوپر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کا اہم ذمہ داری سونپ دیا ہے انشااللہ بہتر انداز میں پارٹی کو مزید فعال بناے اور عوام کی خدمت میں اپنا کردار ادا کروں گا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن جب سے اقتدار میں آئی ہے ملک سے دہشت گردی کو ختم کردیا ہے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزان ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے عوام کو بیس سال پیچھے چھوڑ دیا ہے کرپشن اور بے روز گاری عروج پر لے گئے تھے پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت برسر اقتدار آکر کرپشن کا خاتمہ اور بے روز گاری کو ختم کردیا ہے۔ نگر حلقہ4میں پاکستان مسلم لیگ کے کارکن کا وجود ہی نہیں تھا تاہم جب سے میاں محمد نواز شریف کی حکومت آگئی دیگر پارٹیوں سے تنگ علاقے کے بااثر افراد نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کر دئے اور اج پاکستان مسلم لیگ ن نگر میں بڑی جماعت بن چکی ہے اور انشااللہ آئندہ ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن باری اکثریت سے جتے گی مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کے گلگت اآمد پر 6ہزار سے زائد کارکن ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں سے اپنے قائد کی استقبال کے لئے کل گلگت کی طرف روانہ ہونگے۔ ۔تقریب سے کنٹریکٹر ایسوسی شن ہنزہ نگر کے صدر فدا علی، فقر محمد، قربان اور دیگر لیگی کارکنوں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن ہنزہ نگر کے کارکنوں نے عباس طائی کو سینئر نائب صدر کو پھولوں کے ہار پہنا دئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button