سیاست

عوام نے منتخب کیا تو حلقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دوں گا، اسلام الدین امیدوار حلقہ ٢ گلگت

piccگلگت (پ ر) آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2گلگت اسلام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عوام نے آنے والے انتخابات میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خدمت کا موقع فراہم کیا تو حلقہ 2میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھائیں گے آبادی کے لحاظ سے بڑے حلقے کے عوام سابق نام نہاد عوامی نمائندوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں بیشتر آبادی اس دور جدید میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں حالانکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک مربوط اور جامع منصوبے کے تحت اس سنگین انسانی مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب حلقے کے عوام کو صحت کے شعبے میں بھی مسائل کا سامنا ہے ہسپتال تو موجود ہیں لیکن ان ہسپتالوں میں نہ دوائی ملتی ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز تعینات ہیں حکومت صحت کے شعبے پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے دعویٰ تو کررہی ہے لیکن زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں دور دراز کے عوام علاج معالجے کیلئے سینکڑوں میل مصافت طے کرے علاج کی غرض سے گلگت شہر کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب عوام بھاری اخراجات کرنے پر مجبور ہیں دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات دی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایماندار ، دیانتدار اور حقیقی نمائندوں کو منتخب کرے اسلام الدین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کو پینے کے صاف پانی اور صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے قدرت نے اس خطے کو پانی کے وسیع ذخائر سے مالامال کررکھا ہے ان ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھاکر عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپاد کریں گے انہوں نے سابق منتخب عوامی نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام نہادم عوامی نمائندوں نے عوام کے مفادات کے بجائے اپنے مفادات کو مقدم سمجھا ہے ا ور نااہل نمائندوں کی اس پالیسی کے باعث ہی عوامی مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں اور ہم عوام کے تعاون سے کامیاب ہونے کے بعد ان مسائل کا خاتمہ کریں گے۔
آزاد امیدوار برائے قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر2گلگت اسلام الدین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عوام نے آنے والے انتخابات میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خدمت کا موقع فراہم کیا تو حلقہ 2میں ترقیاتی سکیموں کا جال بچھائیں گے آبادی کے لحاظ سے بڑے حلقے کے عوام سابق نام نہاد عوامی نمائندوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کے باعث بنیادی سہولیات سے محروم چلے آرہے ہیں بیشتر آبادی اس دور جدید میں بھی پینے کے صاف پانی سے محروم حفظان صحت کے اصولوں کے منافی پانی پینے پر مجبور ہیں جس سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں حالانکہ صاف پانی کی فراہمی کیلئے ایک مربوط اور جامع منصوبے کے تحت اس سنگین انسانی مسئلے کو حل کیا جاسکتا ہے جبکہ دوسری جانب حلقے کے عوام کو صحت کے شعبے میں بھی مسائل کا سامنا ہے ہسپتال تو موجود ہیں لیکن ان ہسپتالوں میں نہ دوائی ملتی ہے اور نہ ہی ڈاکٹرز تعینات ہیں حکومت صحت کے شعبے پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے دعویٰ تو کررہی ہے لیکن زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں دور دراز کے عوام علاج معالجے کیلئے سینکڑوں میل مصافت طے کرے علاج کی غرض سے گلگت شہر کے ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور غریب عوام بھاری اخراجات کرنے پر مجبور ہیں دور دراز کے علاقوں میں رہائش پذیر عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولیات دی جاسکتی ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے ایماندار ، دیانتدار اور حقیقی نمائندوں کو منتخب کرے اسلام الدین نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اگر عوام نے اعتماد کا اظہار کیا تو عوام کو پینے کے صاف پانی اور صحت کے بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے قدرت نے اس خطے کو پانی کے وسیع ذخائر سے مالامال کررکھا ہے ان ذخائر سے بھرپور فائدہ اٹھاکر عوام کی زندگیوں میں انقلاب برپاد کریں گے انہوں نے سابق منتخب عوامی نمائندوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نام نہادم عوامی نمائندوں نے عوام کے مفادات کے بجائے اپنے مفادات کو مقدم سمجھا ہے ا ور نااہل نمائندوں کی اس پالیسی کے باعث ہی عوامی مسائل میں گھیرے ہوئے ہیں اور ہم عوام کے تعاون سے کامیاب ہونے کے بعد ان مسائل کا خاتمہ کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button