سیاست

تیسری بار کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کامتفقہ صدر منتخب ہوا ہوں، غلام مہدی

111

گانچھے(شاہد حسنی) تیسری بار متفقہ اور بغیر الیکشن کے 100سے زائد ٹھیکہ داروں نے مجھے منتخب کیا یہ ان کی رائے کی توہین ہے ،الیکشن کے بعد مقامی رجسٹرار کی جانب سے جو حکم نامہ جاری ہوا اسکی حیثیت ہم نہیں مانتے اور موجودہ سیٹ اپ اپنی تنظیمی بائی لائذ کے مقررہ معیاد پورا کرے گی۔اور آئندہ ہم جمہوری و تنظیمی امور میں کسی بھی گروہ کی اجارہ داری و حکم نامے تسلیم کرنے سے قاصر ہوں گے تاہم انتظامیہ تنظیم کے امور میں ثالثی ومصالحتی کردار ادا کرتے ہوئے کوئی بھی کردار ادا کرے تو ہم اس پر غور و فکر تعاون کرنے کو تیار ہیں ۔تاہم الیکشن تمام مرحلوں سے گزر کر اختتام پذیر ہو چکا ہے دوبارہ الیکشن اور جبر بالقلم انتظامیہ کو تسلیم کرنے سے قاصر ہیں ۔

کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے الیکشن 2015ء ٹھکیداروں کی باہمی مشاورت سے بذریعہ سلیکشن عمل میں لائے گئے قانون و انتظامیہ کی ہدایت پریہ سلیکشن PWDآفس میں رکھا گیا جسمیں متفقہ طور پر غلام مہدی کو صدر منتخب کیا گیا اس موقع پرغلام مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس انتخابی عمل کو مکمل کیا ہے تاہم بعد ازان رجسٹرار DCگانچھے نے بعد از الیکشن چند ٹھیکیداروں کے کہنے پر اس الیکشن کو کا لعدم قرار دیا انہوں نے مزید کہا کہ یہ تیسری مرتبہ ہے کہ مجھے ٹھیکیدار برادری نے صدر منتخب کیا اور ہر بار انتظامیہ نے چند مفاد پرست ٹھیکیداروں کو خوش کرنے کیلئے کالعدم قرار دیاانہوں نے مخالفین کو دعوت عام دی کہ وہ اپنے تحفظات و خدشات کو مجھ سے اور تنظیم سے گفت و شیند کرے تو ہم اسکا حل نکال سکتے ہیں اس کیلئے میرا دروازہ ہر وقت ٹھکیدار برادری کیلئے کھلا ہوگا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button