ہنزہ نگر کی تین نشستوں کے لیے 75 کے لگ بھگ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروادیے
ہنزہ نگر ( بیورو رپورٹ) ہنزہ نگر کے تینوں حلقوں میں کاغذات نامزدگی کے اخری روز امیدواروں نے جوش خروش کے ساتھ کاغذات جمع کر دیئے۔ GBLAحلقہ 4نگر سے 21امیدواروں نے جبکہ GBLA6ہنزہ سے 23اور GBLA5 نگر سے 25سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی اپنے اپنے حلقے میں ریٹرنگ آفسران کے پاس جمع کر وا دیے۔
کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے اہم امیدواروں میں سپیکر وزیر بیگ ، میر غضنفر علی خان ، مرزہ حسین، محمد علی آختر، ظفر اقبال، اظہار ہنزائی، جاوید حسین، ذوالفقار مراد ، مرزہ حسین ، کلب علی ، عبدالکریم، فد اعلی، سجاد شیرالیاٹ، محمد حسین یڈوکیٹ، شیخ مرزا علی، رضوان علی، عزیز احمد، علی محمد، عزید علی،لال حسین، اجلال حسین برچہ ، حاجی قربان، عباس علی طائی، محمد علی شیخ، عباس علی ، پرنس قاسم علی خان کے علاوہ دیگر نوجوان امیدوار شامل تھے۔ رٹرننگ آفسران نے نامزدگی کے کاغذات چار بجے تک امیدواروں سے وصول کئے۔ کاغذات نامزدگی کے لئے مخلف سیاسی پاٹیوں کے امیدوارون نے اپنے کارکنوں کے ہمراہ ریلیوں کی شکل میں متعلقہ ریٹرننگ آفسران کے دفاتر پہنچتے رہے۔