سیاست

کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا ہوں، پیپلز پارٹی سے نظریاتی وابستگی ہے اور اس پر مجھے فخر ہے: عمران ندیم شگری

raily

سکردو(جونئیر شگری) ایم ڈبلیو ایم یا دیگر مذہبی وسیاسی پارٹیوں میں شامل ہونے کی خبر بے بنیاد ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی رہتے ہیں ، پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنے وابستگی پر فخر محسوس کرتے ہیں ،پیپلز پارٹی میں شامل علاقے کے عوام کی فیصلے پر ہوا ہے پارٹیاں بدلنا میرا وطیرہ نہیں ۔ سکردو گلگت روڈ دفاعی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس کی تعمیر پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے۔ میری شروع سے ہی یہی کوشش رہی ہے کہ شگر کو ضلع کا درجہ دلائیں۔ آج شگر ضلع کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کرنے والوں کو بتانا چاہتاہوں کہ ہم نے اس وقت ضلع بنانے کی جدوجہد شروع کی تھی جب نون لیگ کے وہم وگمان میں نہیں تھا ۔لیکن بدقسمتی سے علاقائی اور ملکی حالات میں انتظامی اور سیاسی حالات کی تبدیلیوں کے باعث یہ معاملہ تاحال وفاق کی طرف سے نوٹیفیکیشن نہ ہونے کی وجہ سے زیر التوا ہے۔ شگر کو ضلع کا درجہ ملنے سے انتظامی، معاشی اور اقتصادی طور پر علاقہ مستحکم ہوسکتا ہے۔اپنے حلقے میں جو کام کئے ہیں وہ گلگت بلتستان کے پورے تاریخ میں کسی نے نہیں کرایا ۔۔

ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی پاڑلیمنٹیرین کے سینئر رہنما عمران ندیم نے میڈ یا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اپنی سیاسی نظریاتکا ذکر کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ انکی نظریاتی وابستگیپے۔ اور یہ کہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ماضی میں گلگت بلتستان کو کبھی مشاورتی کونسل اور کبھی کونسل کے ذریعے کو قومی دھارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ، اور ۲۰۰۹ خصوصی پیکج سلف آرڈیننس کے تحت کونسل کو اسمبلی کا درجہ دیکر ایک قدم آگے بڑھایاہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کو کچھ حد تک اور با اختیار بنایا جس کی نتیجے میں آج ہماری منتخب نمائندے کے نگرانی میں حکومت چل رہا ہے البتہ یہ ہمارا منزل نہیں ۔ ہم اپنے آپ کو ایک مکمل اور بااختیار آئنی وقانونی صوبائی حیثیت حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش جاری رکھیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ پارٹیاں بدلنا میرا وطیرہ نہیں پیپلز پارٹی میں شامل علاقے کے عوام کی فیصلے پر ہوا ہے اور اسی میں رہ کر گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی اور حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مذہبی پارٹی میں شامل ہونے کی خبر پرتبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے کا خبر بے بنیاد ہے۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ نظریاتی طور پر وابسطہ رہے ہیں اور اسی کے ساتھ وابستگی پر فخرمحسوس کرتے ہیں ۔

شگر کی آبادی کے تناسب سے کوٹہ نہیں دیا جا رہا ہے جس سے علاقے میں بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس وقت شگر میں بے روزگاری اہم ترین مسئلہ بن چکی ہے۔ ۔ سکردو گلگت رو ڈ دفاعی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ اس کی تعمیر پر کسی قسم کی سمجھوتا نہیں ہونی چاہئے اپنے حلقے میں جو کام کئے ہیں وہ گلگت بلتستان کے پورے تاریخ میں کسی نے نہیں کرایا ۔

میں نے اپنی تمام تر توجہ تعلیم اور صحت پر دی کیونکہ یہ گلگت بلتستان کے دو بڑے مسئلے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے جو ماضی میں گلگت بلتستان کو کبھی مشاورتی کونسل اور کبھی کونسل کے ذریعے کو قومی دارے میں لانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے ،البتہ یہ ہمارا منزل نہیں ۔ ہم اپنے آپ کو ایک مکمل اور بااختیار آئنی وقانونی صوبائی حیثیت حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button