گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر میں گندم کابحران، چند دنوں میں کمی پوری کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

ہنزہ نگر (بیورو رپورٹ ) ضلع ہنزہ نگر میں آئندہ چند دنوں میں گندم کی کمی پوری کر دی جائیگی ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ہنزہ نگر عمران علی سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ضلع میں گندم کی کمی کے حوالے سے ان کے اعلیٰ حکام سے بات  ہوئی ہے جنہوں نے یقین دلایا ہے کہ آئندہ چند روز میں ہنزہ نگر کو گندم سپلائی کردی جائیگی تاکہ عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا گندم کی سپلائی پہنچے کے بعد پورے ضلع میں عوام کو بغیر کسی دقت کے گندم گھر کی دہلیز پر دستیاب ہوگی۔

جبکہ دوسری جانب گندم کی قلت کی وجہ سے ضلع گھر میں تندور بند اور عوام کو گندم کی حصول کے لئے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اور بہت سے علاقوں میں گندم ڈپو مکمل طور پر خالی پڑے ہیں۔ تندور یونین ہنزہ نگر کے صدر شاہ نواز نے کہا کہ تندور مالکان کو مکمل طور پر آٹے کی دستیابی تک تندور بند رہے گے کیونکہ تندور کو بند کرنا ہماری مجبوری ہے ۔ ضلع بھر میں تندور بند ہونے کی وجہ سے ہنزہ نگر میں مقیم غیر مقامی ملازمین ، طلباء اور ہاسٹل مالکان کے علاوہ ہوٹل مالکان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پرا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button