گلگت بلتستان

علی آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والے متاثرین شاہراہ قراقرم کو کمپنسیشن رقوم کی فراہمی کاآغاز، چارکروڑ روپے تقسیم کیے جائیں گے

ہنزہ نگر ۔۔ ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان اے سی ہنزہ موسیٰ رضا و دیگر تقریب چیک تقسیم سے خطاب کر رہے ہیں
ہنزہ نگر ۔۔ ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان اے سی ہنزہ موسیٰ رضا و دیگر تقریب چیک تقسیم سے خطاب کر رہے ہیں

ہنزہ نگر(بیورو رپورٹ) ڈی سی ہنزہ نگر عمران علی سلطان اور اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویثرن ہنزہ نے ہنزہ نگر کے غیر اعلانیہ ہیڈکواراٹر علی آبادسے تعلق رکھنے والے متاثرین شاہراہ قراقرم کو تقریباً4کروڑ سے زائد کا رقم متاثرین میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا۔ اس حوالے سے علی آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈی سی ہنزہ نگر نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے عملے کی8سال مسلسل محنت کے بعد متاثرین میں رقم کی آدئیگی ممکن ہوئی ہے ۔اور انشااللہ ہنزہ نگر کے دیگر موضع جات کو بھی بہت جلد رقم کی آدئیگی کر دی جائی گی۔جبکہ بالائی ہنزہ یعنی تحصیل گوجال میں زمین کی کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے معاوضوں کی آدئیگیوں میں تاخیر ہو رہی ہے جوں ہی کاغذات مکمل ہونگے رقم کی آدئیگی یقینی بنائے جائیگی۔

اس موقع پر متاثرین شاہراہ قراقرم کے نمائندہ فدا کریم نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتطامیہ کے ہر وہ ملازمین جنہوں نے شاہراہ قراقرم کی توسع منصوبے کے زد میں آنے والے زمینوں کی کاغذات مکمل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ متاثرین کے کے ایچ پچھلے 8سالوں معاوضوں کی رقم کے حصول کے لئے شدید انتظار میں تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button