گلگت بلتستان

ضلع ہنزہ نگر میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا

ہنزہ۔نگر (زوالفقار علی، اکرام نجمی)گندم کی بروقت سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہنزہ نگر میں گندم کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے باوثوق زرائع کے مطابق ضلع ہنزہ نگر میں دو سول سپلائی کے ڈپو ہے جن کیلئے ماہانہ ایس بی ڈی علی آباد کیلئے 12556 بوریوں کا کوٹہ مقرر ہے جبکہ ایس بی ڈی نلت نگر کیلئے 4000بوریوں کا کوٹہ مختض ہیں جبکہ گزشتہ چند مہنوں سے گندم کی سپلائی میں کمی کی وجہ سے پورا کوٹہ نہیں مل رہا ہے اور اپریل کے مہینے میں صرف ایس بی ڈی علی آباد کو 5100بوریاں ملی ہے اور اسی طرح ایس بی ڈی نلت نگر کو صرف 3000بوریاں ملی ہیں جس کی وجہ سے ڈیلرز کو بروقت سپلائی نہ .ملنے سے گندم کا شدید بحران شروع ہوا ہے ۔

زرائع کے مطابق 35ارب روپوں کی پاسکو کو ادائیگی میں تاخیر کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوا ہے حکومتی زرائع کا کہنا ہے کہ گندم کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہوا ہے اور اس سلسلے میں گلگت بلتستان کیلئے محکمہ سول سپلائی نے چارلاکھ بوریوں کی ڈیمانڈ کی گی تھی جن میں سے ایک لاکھ بوریوں کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی گئی ہے جس میں سے ہر ضلعے کو انکے مقرر کوٹے کے حساب سے گندم کی فراہمی ہوگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button