گلگت بلتستان

سانحہ کراچی کے خلاف اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت میں ریلی نکالی، شر پسندوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی کا مطالبہ

dd

گلگت (پریس ریلیز) کراچی میں اسماعیلی برادری کے افراد کے بیمانہ قتل عام کی پرزور مزمت کرتے ہیں، اسلامی تحریک پاکستان کے زیر اہتمام گلگت میں ریلی گلگت: شیعہ علماء کونسل و اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام گلگت شہر میں آج سہ پہر کراچی میں اسماعیلی برادری کی مسافر بس پر ملک دشمن دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں 45 سے زائد افراد کی شہادت پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت اسلامی تحریک گلگت بلتستان کے راہنما شیخ مرزا علی اور سابق صوبائی وزیر دیدار علی نے کی۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں اسے ایک بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق سخت کروائی کرنے اور معصوم و بیگناہ عوام کی جان و مان کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر اسماعیلی براداری سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا گیا

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button