ضلع ہنزہ نگرکے مختلف علاقوں میں سانحہ کراچی کے خلاف شٹرڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال
ہنزہ نگر(اکرام نجمی) ضلع ہنزہ نگر کے تمام کاروباری مراکز سانحہ کراچی کے مظلوموں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ظلم و بربریت کے خلاف احتجاجا بند رہے ۔
ہنزہ نگر کے تجارتی مرکز علی آباد اورسیاحتی مرکز کریم آباد کے علاوہ ہنزہ کے دیگر مضافات میں کاروباری حضرات نے احتجاجا اپنے کاروبار کو بند رکھا اور ٹرانسپوٹر براداری کی طرف سے مکمل پیہ جام ہڑتا ل کیا ۔
مختلف جگہوں پر بینرز کے زریعے سیاسی پارٹیوں اور عوام کی جانب سے اس اندوہناک واقعے کی مذمت کی گئی ۔
یاد رہے کہ اس دلخراش واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور سیاسی پارٹیوں نے الیکشن 2015کے سلسلے میں تین دن تک سیاسی سرگرمیوں کو معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
کاروباری براداری اور ٹرانسپوٹرز کے علاوہ صحافتی برادری کی جانب سے بھی اس واقعے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسماعیلی کمیونٹی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس غم کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
گزشتہ رات ہنزہ نگر کے مختلف سکولوں کے بچوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شمعیں روشن کی اور شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اس سلسلے میں مجلس وحدت المسلمین ہنزہ نے گنش یاد گار چوک پر اور شاہین اسکاوٹس نے کریم آباد فورڈ چوک پر دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا۔