چترال

چترال: غیر سرکاری نتائج میں اب تک مذہبی جماعتوں نے 24ارکان کے ایوان میں13نشستیں جیت لیے

چترال(بشیر حسین آزاد) مذہبی جماعتوں نے24ارکان کے ایوان میں13نشستیں لے کر سب کو حیرت میں ڈال دیا۔ چترال ڈسٹرکٹ کونسل کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ کونسل چترال ون سے جماعت اسلامی کے مولانا جمشیداحمد،چترال ٹو سے جمعیت علماء اسلام کے ریاض احمد دیوان بیگی،چترال تھری سے جماعت اسلامی کے حاجی مغفرت شاہ،یوسی کوہ سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا عبدالرحمن،یوسی بروز سے جماعت علماء اسلام کے قاضی فتح اللہ،یوسی ایون سے جماعت اسلامی کے مولانا عماد الحق،دروش ون سے جمعیت علماء اسلام کے محمود الحسن ،دروش ٹو سے اے پی ایم ایل کے شہزادہ خالد پرویز،یوسی ارندو سے جماعت اسلامی کے شیر محمد،یوسی لاسپور سے پی ٹی آئی کے ذولفی ہنر شاہ ،یوسی چرون بونی سے پی ٹی آئی کے رحمت غازی،یوسی لاسپور سے پی ٹی آئی کے ذولفی ہنر شاہ،یوسی اویر سے پی ٹی آئی کے عبدالطیف،یوسی کوشٹ سے پی ٹی آئی کے غلام مصطفی،یوسی موڑکہو سے جماعت اسلامی کے مولانا جاوید، یوسی مستوج سے اے پی ایم ایل کے احمد خان، یوسی کھوت سے پی پی پی کے شیر عزیز بیگ،یوسی عشریت سے جمعیت علماء اسلام کے مولانا انعام الحق،یوسی تریچ سے جمعیت علماء اسلام کے عطاالرحمن،یوسی شاگرام سے جماعت اسلامی کے اکبر اسلامی،لٹکو سے آزاد امیدوار محمد حسین،یوسی یارخون مستوج سے پی پی پی کے رحمت ولی اور یوسی شیشی کوہ سے آزاد امیدوار شیر محمد اوریوسی کریم آباد سے پی ٹی آئی یعقوب خان اور یوسی شغور سے اے پی ایم ایل عبدلقیوم غیر سرکاری نتائج کے جیت گئے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button