گلگت بلتستان

جامعہ نصرۃ الاسلام نے رمضان المبارک کا کلینڈر جاری کر دیا

گلگت(پ-ر) جامعہ نصرۃ الاسلام گلگت کے شعبہ تحقیق و دارلافتاء نے جید علماء کرام کی مشاورت، علمی تحقیق اور طویل بحث و مباحثہ کے بعد رمضان المبارک کا کلینڈر تیار کرواکر مختلف اسٹال میں رکھوا دیا۔ اس کلینڈر میں رمضان کے سحری و افطار کے مسائل اور دعائیں اور علماء کرام کے تحقیقی مسائل بھی دیے گیے ہیں۔ گزشتہ سالوں کا تجربہ یہ رہا کہ افطار اور سحرکی آذانیں صرف شہر گلگت میں مختلف اوقات میں دی جاتیں جس سے عوام الناس کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے رمضان المبارک کا یہ کلینڈر تیار کرواکر مختلف مقامات میں رکھوا دیا گیا ہے۔ جامعہ نصرۃ الاسلام کی دفتر اہتمام، آفس میگزین نصرۃ الاسلام، تبلیغی مرکز اور ا لحرم بکڈ پو نزد جامع مسجد گلگت سے یہ کلینڈر مفت میں لیا جا سکتا ہے۔

calender for ramadan2015

جامعہ کے شعبہ دارالافتاء کی طرف سے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے لیے بھی رمضان المبارک کے کلینڈر بنا کر ارسال کیے گئے ہیں۔ استور میں قاری گلزار خطیب جامع مسجد استور، قاری عبدالحکیم، چلاس میں مولانا ایاز خطیب مدنی مسجد چلاس، دارایل تانگیر، اور ضلع غذر کے ائمہ و خطباء کو ارسال کیے گیے ہیں ۔ جامعہ کی آفس اور یونیک فوٹو اسٹیٹ گلگت سے فوٹو کاپی وصول کی جاسکتی ہے۔ گلگت شہر اور اس کے مضامات کے لیے رمضان المبارک کا رنگین کلینڈر جامعہ نصرۃ الاسلام کی مرکزی آفس، شعبہ تحقیق و دارالافتاء، شعبہ نشر واشاعت اور الحرم بک ڈپو نزد جامعہ مسجد سے مفت میں وصول کیے جاسکتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button