گلگت بلتستان

اسکردو: دفاع وطن ریلی کا انعقاد

pix skd
اسکردو (چیف رپورٹر ) سماجی تنظیم فکر سوشل فورم کے تحت دفاع وطن ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے چینی چوک سے یاد گار چوک تک مارچ کیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاکستان مخالف قوتوں کے خلاف اور وطن عزیز کے حق میں نعرے درج تھے۔

یاد گار چوک پر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فکر سوشل فورم کے بانی وچیئر مین ذیشان مہدی اور دیگر نے کہا کہ وطن عزیز کے دفاع ہم اپنا اخلاقی ، قومی اور شرعی فریضہ سمجھتے ہیں۔ کسی کو وطن عزیز کے خلاف سازش کرنے نہیں دیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button