ن لیگ پنجاب کی طرح گلگت میں بھی گلو بٹ کلچر کو فروغ نہ دے:سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش

ن لیگ پنجاب کی طرح گلگت میں بھی گلو بٹ کلچر کو فروغ نہ دے:سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت( خبر نگار خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر و سابق صوبائی وزیر اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا ہےکہ ن لیگ کی حکومت آتےہی گلگت میں آئے روز ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش ہورہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر گلگت میں ہونے کے باوجو اپنی آنکھیں اور کان بند کئے ہوئے ہیں۔ ان کو اسلحہ کی نمائش اور فائرنگ دکھائی نہیں دے رہاہے ۔ گلگت بلتستان میں بھی ن لیگ والے پنجاب کی طر ح گلو بٹ کلچر کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

سعدیہ دانش نے منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان پیپلز پارٹی نے امن ، بھائی چارگی اور مذہبی ہم آہنگی کو فروخت دی اور ن لیگ کی حکومت نےآتے ہی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا اگر کوئی حکومت نام کی چیز ہے تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے ۔

انہوں نے شاہین ہوٹل پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف FIRدرج کرکے ان کے خلاف سخت کروائی کی جائے ۔سابق صوبائی سعدیہ دانش نے کہا اگر ان کے خلاف کاروائی نہیں ہوئے تو ہم بھی چپ نہیں بھیٹیں گے۔

GBNA Pix

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔