Uncategorized

میر غضنفر نے حکومتی عہدوں کو اپنے گھر تک معدود کر دیا، ٹیکنو کر یٹ کے عہدے پر گو جال کے عوام کو ما یوس کیا ۔ عوامی ورکرز پا رٹی

گلگت (نما ئندہ خصو صی ) عوامی ورکرز پا رٹی اور پر وگریسیو یو تھ فر نٹ کے رہنماوں انجینئر امان اللہ ،ظہور الہیٰ ،کا مر یڈ علی نے کہا کہ میر غضنفر نے حکومتی عہدوں کو اپنے گھر میں رکھ کر اپنی میر ہو نے کا نیا طر یقہ اپنا یا ہے ۔ ہنزہ بالا گو جال کے عوام نے اس کو اتنا مینڈیٹ دیا لیکن اس نے ٹیکنو کر یٹ کے عہدے پر بھی گو جال کے عوام کو ما یوس کیا اور اپنی اہلیہ کو تر جیح دیا۔ جن لو گوں نے جس امید سے ووٹ دیا تھا ان کو بھی نظر انداز کر کے صرف اپنے گھر تک حکومت کو محدود کیا اس کی وجہ سے غریب عوام کا استحصال ہو گا اور ان کے ان حر کتوں کی وجہ سے گو جال جیسا پسماندہ علا قہ ایک بار پھر نظر انداز ہو ا ہے۔

(ن) لیگ نے حکومت میں آتے ہی ثابت کر دیا کہ وہ عوام کے سا تھ مخلص نہیں ہیں ان کے اس ڈرا موں کے لیے اب مزید کو ئی جگہ نہیں ہے اس بار عوام ان سے تمام مظالم کا بدلہ لینگے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button