گلگت بلتستان

دریائے شگر میں نہاتے ہوئے انٹر کالج شگر کا طالب علم ڈوب گیا

شگر(عابد شگری) دریائے شگر میں نہاتے ہوئے انٹر کالج شگر کا طالب علم ڈوب گیا۔ریسکیو اور مقامی افراد کی جانب سے تلاش جاری تاہم ابھی تک کوئی سراخ نہ مل سکا۔ تفصیلات کیمطابق عمران نامی لڑکا جو انٹر کالج شگر میں سکینڈ ائیر کا طالب علم تھا کالج میں پریکٹیکل کی امتحان سے فارغ ہونے پر دوستوں کے ہمراہ دریائے شگر کے کنارے واقع چشمہ پر نہانے گیا ۔ان کے دو دوست سڑک کے کنارے بیٹھے رہے جبکہ وہ اور اس کا ایک دوست دریاکے کنارے پتھر پر موبائل سے تصویر بنانے لگے ۔ اتنے میں پانی کی لہر نے انہیں اپنے لپیٹ میں لے لیا جس پر ساتھ نہاتے ہوئے دوست نے بچانے کیلئے بڑی کوشش کی ۔ان کو بچانے کی کوشش میں دوست خود بھی ڈوبنےلگا توسڑک کنارے بیٹھے ہوئے دوستوں نے بچالیا۔ تاہم عمران نامی نوجوان کو پانی کی لہر نے اپنے لپیٹ میں لے لیا اور ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی سینکڑوں مقامی افرادموقع پر پہنچ گئے جبکہ ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے انہیں تلاش کرنے کی بہت کوشش کی ۔ تاہم ان کا کوئی سراخ نہ مل سکا۔ ریسکیو والوں کے پاس غوطہ خوری کے کوئی سامان موجود نہیں تھا۔ شام کو اندھیرا چھانے پر ڈھونڈنے کا کام روک دیا گیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button