Uncategorized

پاک چینی دوست پولو ٹورنامنٹ این ایل آئی نے جیت لی

گلگت( فرمان کریم) پاک چائینہ فرینڈ شپ پو لو ٹورنامنٹ این ایل آئی نے اپنے نام کیا۔ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ میں این ایل آئی کی ٹیم نے 1کے مقابلے میں 10گول سے پولیس ٹیم کو ہرا کر ٹرافی جیت لیا۔ میچ کے مہمان خصوصی وزیر ثقافت و امور نوجواناں ثوبیہ مقدم تھی۔ ڈپٹی سپیکر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان جعفر اللہ خان، پارلیمانی سیکرٹیری برکت جمیل اور ہمسائیہ ملک چین سے آئے ہوئے مہمانوں ڈپٹی کمشنر کاشغر محمد امین بکلی اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔ میچ کے آخر میں وزیر ثقافت ثوبیہ مقدم اور ڈپٹی کمشنر کاشغر محمد امین بکلی نے ونراور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں میں ٹرافی تقسیم کئے۔ ہمسائیہ ملک چین سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں پاک چائینہ فرنیڈ شپ پولو میچ کا خصوصی انعقاد کیا گیا تھا۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button