گلگت بلتستان

وزیر اعلی نے ٹھیکیداروں کو واجب الادا رقوم کی فراہمی کی منظوری دے دی

1

گلگت(پ ر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے پہلی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس کی صدارت میں کروڑوں روپوں کی ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے انتہائی اہمیت کے حامل مسائل کو حل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ۔گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ پارٹی کے میٹنگ میں ٹھیکیدار برادری کو واجب الادا رقوم کی منظوری دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے حکم دیا کہ اس کے بعد کسی بھی قسم کی غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے اور جس شخص کا بھی ایوارڈ کلیکٹر نے منظور کیا ہو اس کی زمین کے معاؤضہ کی ادائیگی کو ہر حال میں یقینی بنائی جائے اور وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیحات میں صاف پینے کی پانی کی فراہمی ہے اور کنوداس اورجوٹیال کے رہائیشیوں کو در پیش پانی کی قلت کی ہمیشہ کیلئے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ برقیات کو خصوصی لائنوں کے ذریعے بجلی کی خصوصی فراہمی کو یقینی بنانے اور عوام کی اشتراک سے جوٹیال اور کنوداس کے باسیوں کو پینے کے صاف پانی ہر حال میں مہیا کرنا ہو گا ۔وزیر اعلیٰ سرکاری آفیسران سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ کے اوپر کسی قسم کی سیاسی یا کوئی اور پریشر نہیں لہذا قانون کی حکمرانی کو یقینی بناتے ہوئے میرٹ کو فروغ دیا جائے اور عوامی منصوبوں کی تکمیل بر وقت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے ۔وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیرات کو جدید خطوط پر استور کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے پیسے کا استعمال صحیح طو ر پر کیاجانا چاہئے اور باقاعدہ زمین کی حیثیت کو دیکھتے ہوئے اور ڈیزائن کے اوپر توجہ دی جانی چاہئے تا کہ عوام کا پیسہ ضائع ہونے سے بچایا جائے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے واٹر فلٹرپلانٹس کی بر وقت مرمت اور دیگر ضروریات کا بر وقت یقینی بنانے کی تاکید کی ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہر واٹر فلٹر پلانٹ پر متعلقہ آدمی اور محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ آفیسران کے نمبر واضح طور پر چسپاں کئے جائیں تا کہ عوام کو شکایات کی فراہمی میں کوئی دقت پیش نہ آئے ۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ باقاعدہ سروے ڈیزائن ترقیاتی منصوبوں کی بنیادی کنجی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے PC1 کے سکوپ سے ہٹ کر کام کرنے والے آفیسران کیخلاف کارروائی کی جائے ۔2010 کے سیلاب کے دوران بحالی کا کام کرانے والے ٹھیکیداروں کوواجب الادا رقم کی منظوری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متعلقہ ایکسین اور SDO کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ تصدیق کر لیں آیا ادائیگی صحیح ہو رہی ہے یا نہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button