گلگت بلتستان
سونیکوٹ گلگت کے مکین پانی کے لیے ترسنے لگے
گلگت( سٹاف رپورٹر) پانی کی قلت کے باعث سونیکوٹ کے مکین پانی کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کئی دنوں سے محلے میں پانی کی قلت ہے۔ خواتین اور بچے دور دارز سے پانی لانے پر مجبور ہیں۔محلے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے بعد نلکوں میں پانی آتا ہے وہ بھی پانی کا دباؤ بہت کم ہوتا ہے۔ پانی کی حصول کے لئے محلے کے بچے اور خواتین کئی کئی گھنٹے اپنے برتنوں کو لے کر انتظار میں بیٹھنا پڑرہا ہے۔ محلے کے خواتین کا مذید کہنا ہے کہ کینٹ علاقہ ہونے کے باوجود پانی کی شدید قلت ہے۔ صاحب حیثیت افراد پانی کا ٹینکر منگواکر اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں جبکہ غریب افراد ٹینکر کے پانی سے محروم ہیں۔ مکینوں نے وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال سے اپیل کی ہے کہ محلے میں پانی کی کمی کو دور کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔