گلگت بلتستان

چلاس، بین المسالک ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد

SHAOOR

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شعور فاؤنڈیشن فار ایجوکیشن اینڈ اویرنس کی اشتراک اور معاونت سے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ بین المسالک ہم آہنگی کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وکلاء،ٹیچرز،کمیونٹی لیڈرز،پیرامیڈیکل سٹاف،سماجی کارکنوں کے علاؤہ مختلف سکولوں کے طالب علموں نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ اورنگ زیب نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لئے اتحاد و اتفاق پہلی ترجیح ہونی چاہئیے۔مسالک کے آپس میں چپقلش سے ملک کی جڑیں کمزور ہوتی ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں اور پاکستان کی بقاء اورسالمیت کے لئے ہمیں یکجان ہونا ہوگااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سماجی شخصیت عطاء اللہ خرازی نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے زریعے مسالک کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکتا ہے جو کہ اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ دیامر میں شرح خواندگی نہ ہونے کے برابر ہے بحثیت قوم ہماری زمہ داری ہے کہ ہم تعلیم کے لئے بھرپور کردار ادا کریں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماء محمد طیب نے کہا کہ دیامر تعلیم کے حوالے سے پسماندہ ضلع تصور کیا جاتا ہے جو ایک حقیقت ہے بحثیت قوم ہم ملکر دیامرمیں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر توانیاں صرف کریں تاکہ ہم ایک ترقی یافتہ قوم بن سکیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپاڈواحلیم فیاضی نے کہا کہ بین المسالک ہم اہنگی وقت کی ضرورت ہے کوئی بھی معاشرہ اتحاد واتفاق کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہا کہ مضبوط پاکستان کے لئے ہمیں مل جلکر اگے بڑھنا ہوگا انہوں نے کہا امن کے زریعے ترقی کا سفر شروع کرنے کا وقت ہے۔اس موقع خطاب کرتے ہوئے شہاب الدین غوری ،گل زمان گل ودیگر نے کہا کہ امن کے زریعے ترقی کی نئی شاہراہیں کھل سکتی ہیں امن کے لئے تمام مسالک کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں نوجوان نسل کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا جس کے لئے تعلیم کا حصول ضروری ہے تعلیم کے لئے معاشرے کے ہر فرد اپنی بساط کے مطابق کوشش کرے تاکہ ہم ترقی کے تمام منازل طے کر سکیں۔سیمینار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔جس میں کثیر تعداد میں مختلف ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button