گلگت بلتستان
داریل تانگیر میں آپریشن کے دوران 16 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں: آئی جی ظفر اقبال
گلگت( ریا ض علی) انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دیامر میں جاری آپریشن کے جائزے کے لئے کئے جانے والے دورے کے بعد آپریشنل ٹیم کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں ۔شعبہ تعلقاتِ عامہ محکمہ پولیس گلگ بلتستان کے غلا م محمد شجا ع کے مطابق دیامر پولیس نے دیامر جیل سے مفرور ملزم فضل رحمان ولد عبدالحلیم کو لُرک تانگیر سے گرفتار کرلیا جبکہ تانگیر سے ہی 8 اشتہاری ملزمان داریل سے 4پولیس اسٹیشن گبر نے2 ملزمان جبکہ پولیس اسٹیشن کنبھر ی نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔چھشی واقعے کے ملزمان سمیت دیامر پولیس کو مطلوب اشتہاری ومفرو ملزمان کے خلاف آپریشن میں مزید تیزی لائی گئی ہے اس موقع پر اج دوسرے روز بھی آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے دیامر کی مختلف پولیس اسٹیشنوں اور لائن کا دورہ کیا اور جوانوں سے ملاقات کیااس موقع پر اُنہوں نے جوانوں کے حوصلے اور محنت کو داد دی اور کہاکہ دہشت گردوں کا گھیرا تو تنگ کر ہی دیا جائے گا ساتھ ساتھ دہشت گردوں کی مدد کرنے والے سہولت کارو ں اور پناہ دینے والوں کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں صحیح کام کرنے والوں کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی لیکن کام چوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا آفیسرز اور جوان لگن جذبے اور زمہ داری سے کام کریں ۔آئی جی نے کہا کہ چھشی وقعے کے ملزمان سمیت دیامر پولیس کو مطلوب تمام دہشت گردوں کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا