محکمہ پولیس میں بھرتیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو شفاف طریقے سے ہونگے، غفلت برداشت نہیں ہوگی: آئی جی
ٌٌٌگلگت(ریا ض علی) آفیسرِ تعلقاتِ عامہ محکمہ پولیس گلگت بلتستان نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں خالی آسامیوں میں تعینا تیوں کے مراحل کو صاف شفاف اور میرٹ کے تحت مُکمل کرنے کے لئے آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انتظامات مکمل کئے گئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیسٹ انٹرویوز کے لئے DIGs کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں جو مختلف اضلاع میں اُمیدواروں سے ٹیسٹ انٹرویوز لیں گی ۔ٹیسٹ انٹرویوز کو صاف شفاف اور اہلیت کی بُنیاد پر کرنے کے لئے ویڈیو کیمراز بھی لگا ئے جائیں گے جبکہ اس دوران تمام اضلاع میں تعیناتیوں کے مراحل کے دوران صحافی برادری کو بھی معائینے کے لئے مدعو کیا جائے گا۔ترجمان نے کہاہے کہ آئی جی گلگت بلتستان نے اس حوالے سے سینٹرل پولیس آف گلگت بلتستان میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں سختی سے ہدایا ت جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ بھرتیوں کے مراحل میں کسی بھی طرح کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اورٹیسٹ انٹرویوز ہر حال میں صاف شفاف اور اہلیت کی بُنیاد پر ہونا چاہئے ۔ اُنہوں نے کہاہے کہ اگر ٹیسٹ انٹرویو کے حوالے سے عوامی حلقوں کو کوئی شکایت ہو تو سینٹرل پولیس آ فس گلگت بلتستان کے درجہ ذیل فون نمبر 05811-930345پر شکایات درج کرا ئی جاسکتی ہیں جن پر فوری غور کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے گی .۔ٹیسٹ انٹرویو کے دوران اُمیدواروں کے اصلی قومی شناختی کارڈ اورتعلیمی اسنادکو بھی موقع پر ہی متعلقہ تعلیمی بورڈز اور نادرا کو تصدیق کے لئے بھیجا جائے گا اور کسی کی جعلی ڈگری ثابت ہوئی توفوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔آفیسرِ تعلقات عامہ نے کہاہے کہ آئی جی کے حُکم پر بھرتیاں مثالی طور پر صاف شفاف اور اہلیت کی بُنیاد پر ہوں گی جس پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔