پولیس میں بھرتیوں کا آغاز، ضلع گھانچے میں 24 اسامیوں کے لئے 2300 امیدوار سامنے آگئے
گانچھے (محمد علی عالم ) گلگت بلتستان پولیس میں پولیس میں بھرتیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ضلع گانچھے کے 24سیٹو ں کے لئے مردوں کی 2300مردامیدواروں نے حصہ لیا پہلے مرحلے میں دوڑھنے کا مرحلے میں 1800امیدواروں نے مکمل کیا ہے باقی امیدواروں کا آج دوڑنے کا مقابلہ ہو گا خواتین کی 2سیٹ ہے جس کے لئے 112 امیدواروں نے درخواستیں دی ہے جن کا آج میڈیکل ہو گا اس کے علاوہ مردوں کا بھی فیزیکل ٹسیٹ ہوگا دوڑنے کے ٹیسٹ کے دوران 6امیدوار بے ہوش ہو کر DHQ ہسپتال لے گئے امیدواروں کو گروپ کے شکل میں دوڑایا گیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر انعام اللہ نے کہا ہے کہ بھرتیاں مکمل میرٹ پر ہو گا آئی جی پی کی جانب سے خصوصی ہدایت کی ہے بھرتیوں کو مکمل طور پر سفاف بنائیں صوبائی حکومت نے بھی میرٹ کو بحال رکھنے کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پولیس میں بھرتیوں کے سابقہ شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہر مکمن کوشش کریں گے ٹیسٹ انٹریو مکمل کر کے امیدواروں کے نام کا اعلان کر کے جائیں گے کسی کو ٹیسٹ میں کوئی شک ہوا تو ری چیکنگ کے لئے پیپر دی جائے گی شفافیت کے حوالے سے عوام نے محکمہ پولیس پر بڑی توقع اور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کو ہر ممکن پورا کرنے کی کوشش کریں گے شاہی پولو گراونڈ خپلو میں دوڑنے کی مقابلے کے دوران سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے