چترال

چترال کے بینکوں میں کیش ختم تنخواہیں نہ ملنے پر بینک صارفین ملازمین کو مایوسی کا سامنا

چترال (بشیر حسین آزاد)چترال کے بینکوں میں کیش ختم صارفین کو تنخواہیں نہ ملنے پر انتہاہی مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔اے ٹی ایم مشینوں پر قطاریں لگ گئیں۔ رقم کی عدم دستیابی کی وجہ سے صارفین عید کی خریداری اور قربانی کے لئے جانور خریدنے سے بھی محروم رہ گئے۔دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے صارفین نے شکایت کی کہ دو دنوں سے چترال میں تنخواہ کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ مگر بینکوں میں رقم ختم ہونے کی وجہ سے اُنہیں ہوٹل کے مزید اخراجات برداشت کرنے پڑرہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ اس عید پر نہیں ہورہا عید الفطر پر بھی یہ مسئلہ صارفین کے ساتھ پیش آیا تھا مگر نیشنل بینک نے اس عید پر بھی یہی تجربہ دہرایا۔اُنہوں نے کہا کہ نجی بینکوں میں رقم نہ ملنے پر شکایات کی گئی تو نیشنل بینک سے رقم نہ ملنے کا بتایا گیا ۔جہاں اسٹیٹ بینک کی سہولت نہ ہوں وہاں پر نیشنل بینک دوسرے بینکوں کے لئے کیش مہیا کرتا ہے۔مگر چترال جیسے دور افتادہ اور پسماندہ ضلع میں نیشنل بینک یہ سہولت دینے سے قاصر ہے اور تمام ملازمین حیران وپریشان ہیں۔اس مسلئے کو فوری حل کرنے کے لئے اسٹیٹ بینک فوری قدم اُٹھائے تاکہ صارفین کا مسئلہ حل ہوجائے۔ان صارفین کی شکایت کے بارے میں چترال کے نجی بینکوں سے معلوم کرنے پر بتایا گیاکہ نیشنل بینک سے ہمیں کیش نہیں مل رہا اس لئے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہیں۔صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ اسٹیٹ بینک کی ہدایات کے باوجود صارفین کو نئے نوٹ اور تنخواہیں نہ ملنا سمجھ سے باہر ہے۔نیشنل بینک سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا کہ ہم بار بار اسٹیٹ بینک کو لکھتے ہے مگر ہمارے درخواست پر عمل نہیں ہورہا۔اُنہوں نے کہا کہ تیمرگرہ سے کیش پہنچنے والا ہے ۔صارفین کی شکایات23ستمبر تک دور کی جائیگی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button