آئی جی پولیس ظفر اقبال ہنزہ پہنچ گئے، سیکیورٹی حالات کا جائزہ لیا

آئی جی پولیس ظفر اقبال ہنزہ پہنچ گئے، سیکیورٹی حالات کا جائزہ لیا

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

002

ہنزہ (بیورورپورٹ) انسپکٹر جنرل آف پولیس ظفر اقبال اعوان نے ہنزہ کا نجی دورہ کیا دورے کے دوران دربار ہوٹل میں مقیم غیر ملکی خاص کر چائینیز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا اس موقعے پر ڈی ایس پی سید الیاس بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے چائینز کی سیکورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تاکہ علاقے سے اچھا تاثر لیکر اپنے علاقے میں جائیں انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سیاحوں کی ہنزہ آمد رفت کے امور کو تسلی بخش طریقے سے انجام دیں بعداز انھوں نے محرم الحرام کے حوالے جلوس کے روٹس کا بھی معائینہ کیا گنش امامیہ کمپلکس تک گئے جلوس برآمد ہونے والے راستوں کا معائنہ کیا اور خصوصی ہدایات دیں کہ جلوس کا مسلہ دونوں فریقین کے ساتھ ملکر افہام و تفہیم سے حل کیا جائیگا عید کے بعد دونوں فریقین کے درمیان خصوصی نشتیں ہونگی گلگت مسجدکمیٹی اس مسلئے پر سرگرم عمل ہے اور ایک لائحہ عمل طے کرینگے جس پر عمل درآمد کیا جائے گا اور علاقے میں امن کو یقینی بنایا جائیگا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔