چترال

چترال میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

Serat council chitral seminar

چترال (بشیر حسین آزاد ) ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال چترال میں ہفتے کے روز حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت کے حوالے سے ایک سمینار ہوا ۔ جس میں ایم این اے چترال شہزادہ افتخار الدین مہمان خصوصی اور ممبر ڈسٹرکٹ کونسل چترال قاضی فتح اللہ صدر محفل تھے ۔ ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ ،علماء اور علاقائی معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ سمینار میں مقررین نے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کے فروغ اسلام کیلئے کی جانی والی خدمات اورقربانیوں پر تفصیل سے روشن ڈالی اور کہا ۔ کہ حضرت عثمان غنی کاتب وحی تھے ۔ اور اس منصب کیلئے رسول پاکؐ نے خود اُسے انتخاب فرمایا تھا ۔ آپؓ حضرت ابوبکر صدیق کے قریبی ساتھی تھے اور اُن کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا ۔ مالدار تاجر ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت فیاض تھے ۔ اور آپؓ نے اپنا مال و دولت ہمیشہ اسلام کی سر بلندی اور عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ کیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ سیدنا عثمان غنیؓ رسول پاک ؐکے دوہرے داماد رہے ۔ اس لئے انہیں ذوالنورین بھی کہا جاتا ہے ۔ صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول پاکؐ نے آپؓ کو سفیر بنا کر مکہ بھیجا ۔ آپؓ کو پہلی ہجرت کرنیوالے قافلے کا سردار یا امیر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ۔ مقررین نے کہا ۔ کہ آپؓ کے زمانے میں فتوحات اور اصلاحات ہوئیں اور تہذیب و تمدن ،صنعت و حرفت تجارت اور علوم و فنون کو زبردست ترقی ملی ۔ ضلع ناظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ خلفائے راشدین اور صحابہ کرام کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں اس لئے آیندہ اس کو ایک اسلامی ایونٹ کے طور پر منایا جائے گا ۔ انہوں نے سمینار کے انعقاد پر ضلعی سیرت کونسل کے چیرمین حافظ نورالدین کے کردار کی تعریف کی ۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کہا ۔ کہ ہم دین کی تعلیم سے منہ موڑ چکے ہیں ۔ قرآن پاک سے سبق حاصل کرکے غیر مسلموں نے پوری دنیا پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا ۔ کہ ہمیں اسلامی اقدار کے فروغ کیلئے اپنے اسلاف کے حالات زندگی اور اُن کے کارناموں کے یاد سے غافل نہیں ہونا چاہیے ۔ سمینار سے تحصیل ناظم چترال مولانا محمد الیاس ، رہنما پی ٹی آئی عبد اللطیف ، رہنما پاکستان مسلم لیگ ن صفت زرین ، مولانا نقیب اللہ رازی اور چیرمین ضلعی سیرت کونسل حافظ نورالدین نے خطاب کیا ۔ تمام حاضرین نے ضلعی سیرت کونسل کا سمینار کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button