گلگت بلتستان
گلگت بلتستان کی آزادی کا جشن ملک بھر میں منایا جائیگا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں تقریبات منعقد کئے جائیں گے: وزیر اعلی


داریوں کو احسن طریقے سے ادا کرے۔ انہیں آج محکمہ سروسز،اطلاعات،جنرل ایڈمنسٹریشن کے حوالے سے بریفنگ دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے حکم دیا کہ میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل کا فوری حل کیا جائے اور ان کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے بقایاجات کی فوری ادائیگیاں کی جائیں۔ تمام افسران سے ایک سے زائد گاڑیوں کو واپس لیتے ہوئے گلگت بلتستان ہاؤس کے ملازمین کیلئے سروس سٹریکچر کی فوری طور پر تیاری کی جائے۔ محکمہ کے افسران کے مسائل کو خصوصی طور پر حل کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی دنوں کے انعقاد کو پر وقار طریقے سے منایا جائے۔جی بی آزادی کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔انہوں نے ہدایت کی کہ لاہور کراچی اور اسلام آباد کے مشہور آڈیٹوریمزمیں یوم آزادی گلگت بلتستان کو شایان شان طریقے سے منایا جائے۔یکم نومبر کو اس انداز میں منایا جائے جیسے زندہ قومیں اپنی آزادی کا دن مناتے ہیں۔محکمہ سروسز میں سٹاف کی کمی دور کرکے ادارے کی کارکردگی کو مذید بہتر بنائی جائے۔ قوائد و ضوابط کو مدد نظر رکھتے ہوئے تمام اداروں کے ترقی کے کیسزکو جلد از جلد نمٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔