گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران اتحادبین السملین کی پرچار کے لئے ضلع شگر کے علما اور انتظامیہ کا اتفاق، ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کروائی جائے گی

DC Meeting with ulam

شگر(فدا شاہد) محرام لحرام کی مجالس میں کسی دوسرے فرقوں کیخلاف کوئی دل آزاری،نعرہ بازی کا اجتناب کرینگے۔ جبکہ امن و آتشی کا پیغام اور اتحاد بین المسلمین کی پرچار کرینگے۔محرم الحرام میں مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری کرائیں گے۔جبکہ عشرہ محرم کے دوران شگر سے باہر کسی علماء کا داخل ممنوع ہوگا اور آزادار کی لبادے میں کسی شرپسند کو گھسنے نہیں دینگے۔جلوس کی راستوں کی نگرانی اور صفائی کی خصوصی اقدامات کرینگے۔جبکہ شگر کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹ پر پولیس کی چیک پوسٹ قائم کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارمحرام الحرام کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر رحمان شاہ کی صدارت میں ہونے اجلاس میں شگر کے علماء کرام و عمائدین نے کہا۔ڈپٹی کمشنر شگر کی آفس میں محرام الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور ضابطہ اخلاق کے بارے میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور عمائدین شگر کا اجلاس منعقدہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ نے کی جبکہ راجہ اعظم خان اور حاجی وزیر فدا علی نے بھی خصوصی شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تمام مسالک کے علماء نے محرام الحرام میں مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو برقرار رکھنے کیلئے شگر انتظامیہ سے مکمل تعاؤن کی یقین دہانی کرائی جبکہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کئے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ نہایت ہی حوصلہ افزاء بات ہے کہ علماء کرام کی جانب سے خود تجاویز اور تعاؤن کی پیشکش قابل اطمینان ہے۔محرم امن کا مہینہ ہے اور امام حسین ؑ نے دین اسلام کی تعلیمات کو دنیا تک برقرار رکھنے کیلئے عظیم قربانی دی۔اسلام بھی ہمیں امن کا درس دیتا ہے۔لہذا امن و امان کو برقرا رکھنے کیلئے علماء کی کردار سب سے اہم ہے۔اس موقع پر انہوں نے محرام الحرام کیلئے بنائی گئی ضابطہ اخلاق کو پڑھ کے سنایا۔اس کے مطابق کسی دوسرے علاقے کی علماء اور تبلیغی جماعت کا اس دوران داخلہ ممنوع ہوگا۔کسی دوسرے فرقے کیخلاف کوئی نعرہ بازی یا تفرقہ والی مواد کا شاعت نہیں ہوگا۔علماء امن و آشتی کا پیغام عام کرینگے۔روایتی اور قدیم روٹ کے علاوہ نئی کوئی روٹ نہیں بنایاجائے گا۔ہر دستہ بروقت برآمد اور اختتام ہوگا۔پولیس کے علاوہ کوئی دوسرا شخص اسلحہ لیکر نہیں چلے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ محرم الحرام کی مجالیس کے نیاز اور تبرک کیلئے فائن آٹا بروقت اور اچھی مقدار میں محرم سے پہلے تیار ہوگا۔ جلوس کی روٹس میں بجلی ،پانی اور صفائی کا خصوصی اہتمام کیا جائے گا۔جبکہ سڑکوں کی حالت بھی بہتر بنایا جائے گا۔شگر کے انٹری اور ایگزٹ پوائینٹ پر خصوصی پولیس چوکی بنانے کیساتھ پولیس کی نفری بھی بڑھایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button