سیاست

وعدے بہت کئے، عمل نہیں کر پائے، اسلئے گلگت بلتستان کے عوام نے پیپلز پارٹی کو سزادی : کائرہ

ppp 02

سکردو (رضاقصیر ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں قمر زمان کائرہ ، ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ قانون ساز اسمبلی کے 2009کے انتخابات میں ہم نے بہت اعلانات کئے تھے مگر بعد میں ان پر عمل درآمد نہ ہو سکا جس کے باعث ہمیں 2015کے انتخابات میں عوام نے سزا دی اور ہم ہار گئے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکردو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا پریس کانفرنس کے موقع پر پیپلزپارٹی کے سابق صدر اور سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ دیگر رہنماؤں انجینئر اسماعیل ، امجد ایڈووکیٹ ، جمیل احمد ، چیئر مین ابراہیم بھی موجود تھے۔

قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم نے تنظیم سازی کیلئے کارکنوں سے تمام مشاورت مکمل کر لی ہے اور کارکنوں سے تنظیم سازی سے متعلق آرا حاصل کی ہیں ان آراء کو میڈیا کے ساتھ ہرگز شیئر کرنا نہیں چاہتے ہیں ہمارا کام کارکنوں سے رائے لینا ہے تاہم تنظیم سازی کا ہمارے پاس کوئی اختیار نہیں ہے یہ اختیار صرف پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو اب تک جو کچھ ملا ہے وہ پیپلزپارٹی کے دورمیں ملا ہے اگر عوام نے آئندہ بھی موقع دیا تو ہم ان کی بلا تفریق خدمت کریں گے اور گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کا تعین کرے گی اگر اس نے آئینی حقوق نہ دیئے تو سخت احتجاج کریں گے ہم نے گلگت بلتستان کو سلیف گورننس آرڈر دیا آئینی حیثیت بھی دینے کیلئے مربوط حکومت عملی بنائی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ناراض رہنماؤں سے صرف اس شرط پر بات کریں گے جب تک لوگ اپنی ناراضگیاں ختم کر کے واپس آئیں گے تاہم ان کی شکایت اور رائے میں اتنا وزن نہیں ہوگا جتنا وزن پارٹی کے اندر رہ کر کام کرنے والے کارکنوں کی رائے میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت سکردو روڈ کی حالت انتہائی خستہ ہو گئی دونوں پل ناقابل استعمال ہو گئے ہیں حکومت روڈ کی تعمیر فوری شروع کرے اور عوام کی مشکلات دور کرے انہوں نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان کو تین ڈویژن میں تقسیم کیا مگر موجودہ حکومت ان ڈویژنزکو با اختیار بنانے میں سنجیدہ نہیں ہے بلتستان اور دیامر کے کمشنر کو اختیار ات تفویض کئے جائیں انہوں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور پانی و بجلی کے ملازمین کو چھان بین کے نام پرتنگ کیا جارہا ہے اور انہیں نکالاجارہا ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے اوپر کرپشن کے سنگین الزامات تھے انہیں بحال کر دیا گیا ہے اور کرپشن کا نیا سلسلہ شروع کر دی گیا ہے انہوں نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کا ایک زون گلگت بلتستان میں بنایا جائے ورنہ احتجاج کریں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button