گلگت بلتستان

ضلع گلگت، 135 امام بارگاہوں میں محرم الحرام کی مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان ترتیب دی گئی ہے

گلگت( ریاض علی)ضلع گلگت کے کُل 135 امامبارگاہوں میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے سکیورٹی کے لئے ترتیب دئے گئے سکیورٹی پلان کے مطابق Gilgitگلگت ڈسٹرکٹ کو چارسیکٹرز اور 19سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے جہاں 520مرد پولیس اہلکار جبکہ 11لیڈی پولیس اہلکار دوران مجالس سکیورٹی کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے۔اس دوران 13 ایگل سکواڈ میں26پولیس اہلکار،12سارگن موبایئل میں 20اہلکار اور 12شاہین موبائیل میں 24اہلکارتعینات ہوں گے۔سیکیورٹی پلان کے مطابق چار سیکٹروں کے لئے چار ریزروپلاٹون بھی تریب دیا گیا ہے جس کے مطابق ریزرو ون میں 20 ریزرو ٹو میں 25،ریزرو تھری میں 25اور ریزرو فور میں 32پولیس اہلکار سیکورٹی کی خدمات انجام دیں گے۔

محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے گلگت بلتستان سکاؤٹس اور رینجرز اہلکار بھی پولیس کے عزاداروں کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔مساجد بورڈ کے 10اہل تشیع اور 9اہلسنت ممبران بھی کی بھی خدمات محرم الحرام کے دوران لی جارہی ہیں جو ضلعی انتظامیہ بلخصوص پولیس کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ۔محرم الحرا م کو پُر امن بنانے کے لئے ضلع انتظامیہ نے ضابطہ اخلاق بھی ترتیب دیا ہے جس پر من و عن عملدرامد کر ایا جائے گا جس کے مطابق لوڈ اسپکیر کا استعمال عزاداروں تک محدود رکھنا اورعلماء کرام کامجالس کے دوران شرانگیز تقاریر سے اجتناب شامل ہے۔سٹی تھانہ گلگت میں پولیس کنٹرول روم بنا یا گیا ہے جہاں ایک ایس پی کی سربراہی میں دیگر پولیس آفیسران اور اہلکار سکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال کی نگرانی کریں گے جبکہ ڈی پی اوگلگت رانامنصور الحق پورے ضلع میں محرم الحرا م کے دوران سکیورٹی کا از خود نگرانی کریں گے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button