سیاست

عمران ندیم کو پارٹی میں اہم ذمہ داری جائے، پیپلز پارٹی شگر کا مطالبہ

Imran Nadeemشگر( نامہ نگار)پیپلز پارٹی ضلع شگر نے عمران ندیم کو پارٹی میں اہم عہدہ دینے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماوں کے دورہ بلتستان کے موقع پر پیپلز پارٹی شگر کے رہنماوں نے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے پارٹی سے شکایت کی کہ پیپلز پارٹی شگر نے پارٹی کا لاج رکھنے کے باوجود پارٹی کی جانب سے علاقہ شگر کو کوئی اہمیت نہیں دی جارہی جس کے باعث پارٹی کارکنان تحفظات کا شکار ہیں رہنماوں سے ملاقات کے موقع پر حاجی حسن آغا حیدر ، عیسیٰ خان ذوالفقار علی ،محمد ایوب ،محمد عسکری اور دیگر رہنما موجود تھے اس موقع پر شگر کے رہنماوں نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ سیلاب کی وجہ سے شگر میں جو نقصانات ہوئے تھے اس دوران پیپلز پارٹی نے شگر کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ۔جبکہ ن لیگ نے سارے امدادی اشیاء منتخب نمائندے کو نظر انداز کرکے اپنے عہدیداروں کے ذریعے تقسیم کیے اور پیپلز پارٹی کے کسی بھی اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ تک بھی نہیں کئے ،اور گلگت بلتستان سے پیپلز پارٹی کا واحد منتخب نمائندہ عمران ندیم نے پارٹی کی جانب سے کوئی قدم نہ اٹھانے کے باوجود اپنی بساط سے بڑھ کر متاثرین کی مدد کی۔ ضلع شگر کے افتتاح کے موقع پر بھی منتخب عوامی نمائندہ سمیت پورے پیپلز پارٹی کو نہ صرف مدعو نہیں کیا گیا بلکہ ن لیگ کے ذمہ داروں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو مکمل طور پر بدنام کرنے کی کوشش کی اور ضلع نہ بننے کاذمہ دار بھی پیپلز پارٹی کو قرار دیا گیا ۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی شگر کی طرف سے درج ذیل تجاویز پیش کی گئی ۔تنظیم نو کے دوران صوبائی صدر بلتستان ریجن سے کسی نظریاتی کارکن کو بنایا جائے کیونکہ 2015کے انتخابات میں بلتستان ریجن خصوصا ضلع شگر نے پیپلز پارٹی کی لاج رکھی ہے اور پیپلز پارٹی کو ووٹ بھی ذیادہ اسی ریجن سے ملا ہے ۔پیپلز پارٹی میں نظریاتی اور جان نثار کا ر کنا ن کی کمی نہیں ہے لیکن ساری کوتاہیاں مرکزی اورصوبائی قائدین کی طرف سے ہورہی ہیں ۔بدقسمتی سے قائدین اقتدار اور عہدہ ملنے کے بعد کارکنا ن اور پارٹی نظرئے سے صرف نظر کرتے ہیں لہذا صوبائی صدارت کسی جیالے کو ہی دیا جائے جو ہمیشہ بھٹو اور شہید بی بی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کارکنوں کو اہمیت دے اور پارٹی کی فعالیت کے لئے ہر وقت سرگرم رہے ۔ گلگت بلتستان سے واحد منتخب نمائندہ عمران ندیم کو پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ممبر بنایا جائے کیونکہ الیکشن کمپئین کے دوران شگر کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ انتخابات جیت کر عمران ندیم کو اہم عہدہ دیں گے ۔پیپلز پارٹی شگر کے کارکنا ن قمرالزمان کائرہ اور دیگر اکابرین کے وعدہ وفائی کا انتظار کر رہے ہیں ۔ ناراض اور نظریاتی کارکنا ن کی جائز شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ ان کو دوبارہ پارٹی میں شامل کرکے پارٹی کی فعالیت کو یقینی بنایاجاسکے ۔ انتخابی مہم کے دوران گلگت بلتستان کے طلبہ کے لئے کراچی میں 500کمروں پر مشتمل ہاسٹل بنانے کا وعدہ کیا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اس اعلان پر فی الفور عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔ علاقہ شگر کے طلبا کے لئے سندھ کے میڈیکل اور انجینئرنگ کالجز میں اسپیشل سیٹیں مختص کی جائے ۔۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button