گلگت بلتستان

محرم الحرام کے دوران تفرقہ بازی اور اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کیا جائے، سید طہ الموسوی کا شگر میں خطبہ

شگر(نامہ نگار)معروف عالم الدین سید طہٰ الموسوی نے کہا ہے کہ ماہ محرم کا تقدس بحال رکھنا ہم سب کی زمہ داری ہے لہذا خطابا ت بھی اپنی زمہ داریوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے تفرقہ بازی اور اشتعال انگیز تقاریر سے اجتناب کریں۔

جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ شگر میں جمعہ کاخطبہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظلوم کربلا حق اور باطل کی شناخت کے ساتھ جد امجد کے دین کو بچانے کے لئے نکلے اور رہتی دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ظالم کی حمایت کرنے کی بجائے سر کٹانے کو اہمیت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ امام مظلوم کے فرمودات پرعمل پیرا ہوکر ہی مسلمان دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن کے لئے ضروری ہے کہ بادشاہیت کا خاتمہ ہو کیونکہ بادشاہت ہی کی وجہ سے بیت اللہ کی بے حرمتی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی بادشاہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے بجائے میڈیا پر اس سانحے کی تشہیر پر پابندی عائد کرکے آمریت کی ایک اور مثال قائم کردی ان کا کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چائیے ،کہ اس اہم سانحے کے بعد سعودی فرما ن روا مستعفی ہوکر امدادی کاموں میں مصروف ہوجاتے لیکن بادشاہ ہونے کی بناء پر انہوں نے ایسا کرنے کی زحمت گوارا نہیں کیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سانحہ منیٰ نے دیگر قیمتی جانوں کے ساتھ اہم علماء کو بھی ہم سے جد ا کردئیے حجتہ الاسلام علامہ شیخ غلام محمد فخرالدین ملت اسلامیہ کا عظیم سرمایہ تھے انکی زندگی جہد مسلسل سے عبارت ہے وہ گلگت بلتستان میں مقاوت و مجاہدت کی مثال تھی، انہوں نے اپنی پوری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور اسلامی اقدار کو احیا کرنے کے لیے صرف کی۔ وہ بلند پایہ خطیب،عالم مبارز، مجاہد،محقق اور بلند پایہ معلم تھے، انکی المناک شہادت سے گلگت بلتستان میں جو خلا پیدا ہوگیا ہے اسے پر کرنا نا ممکن نہیں تو مشکل ضرور ہے۔انہوں نے کہ شیخ غلام محمد فخرالدین کی المناک شہادت پر اہلیان گلگت بلتستان بلخصوص لواحقین کوتعزیت پیش کرتے ہوئے صبر و شکر کی تلقین کی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button