گلگت بلتستان

ہنزہ میں پھلوں اور سبزیوں کی نمائش،گلگت بلتستان بھر سے 16 اداروں نے شرکت کی

ہنزہ (اکرام نجمی) ولڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے کریم آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں جاپانی ترقیاتی ادارے جائیکا اور محکمہ زراعت کے اشتراک سے پھلوں اور سبزیوں کی نمائش منعقد ہوئی جس میں گلگت بلتستان کے تقریبا 16ایل ایس اوز (لوکل سپورٹ ایسوسی ایشنز) نے شرکت کی ۔

نمائش میں سیب ،ناشپاتی ،انگور ،آڈو کے علاوہ سبزیوں اور ڈرائی فروٹ کے مختلف اقسام رکھے گئے تھے۔ جنہیں شرکا نے بہت پسند کیا اور  نمائش کو محکمہ زراعت کی ایک اچھی کوشش قرار دی۔ 

پروگرام کے مہمان خصوصی ڈارئیریکٹرزراعت فضل الرحمان نے کہا کہ اس قسم کے نمائشوں سے علاقے کے زمنداروں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور زمیندار اپنے تجربات ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرسکے گے انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے نمائشوں سے علاقے میں موجود پھل اور فروٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جاسکتا ہے ۔

یاد رہے کہ حکومت جاپان اور محکمہ زراعت گلگت بلتستان کے اشتراک سے کئی پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے جس میں مقامی ایل ایس اوز کا اہم کردار رہا ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button