گلگت بلتستان

برفباری کے بعد بابوسر پاس پھر سے بند ہوگیا

122

چلاس(عمرفاروق فاروقی) درہ بابوسر پربرف باری کی وجہ سے بابوسر ٹاپ عام ٹریفک کے لئے ایک مرتبہ پھر بند ہو گیا۔ گزشتہ شب آنے والی برفانی طوفان سے ٹاپ پر پھنسے 27 مسافروں کو دیامر کی ضلعی انتظامیہ نے ریسکو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ۔ذرائع کے مطابق بابوسر ٹاپ پر پھنسے مسافروں کی اطلاع جب ضلعی انتظامیہ کو ہوئی تو ڈی سی دیامر نے فوری طور پر بابوسر روانہ ہوگئے اور چند گھنٹوں کے اندر اندر برف میں پھنسے مسافروں کو گاڑیوں میں بیٹھا کر چلاس پہنچا دیا گیا ،جہاں سے مسافروں کو خصوصی بس کے ذریعے گلگت روانہ کر دیا گیا۔ذرائع کا کہنہ ہے بابوسر ٹاپ پر ۳ سے ۴فٹ تک برف پڑ چکی ہے ،جس کی وجہ سے آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے ۔ادھر پولیس حکام کا کہنہ ہے درہ بابوسر پر شدید برف باری اور سخت سردی کے باعث پولیس چیک پوسٹ کو بابوسرٹاپ سے ہٹا کر بابوسرجموداس منتقل کیا جاچکا ہے ۔ٹاپ پر پھنسے مسافروں کو ریسکو کرنے میں کانسٹیبل صدالدین اور محمد یعقوب نے اہم کردار ادا کیا ،جس پر ڈی سی دیامر نے انہیں نقد انعامات سے نوازا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button