گلگت بلتستان

انتظامیہ امن و امان خراب کرنے والے اندرونی اور بیرونی عناصر پر کڑی نظر رکھے، گورنر برجیس طاہر کی ہدایت

GOVERNOR GILGIT-BALTISTAN/FEDERAL MINISTER KASHMIR AFFAIRS & GILGIT-BALTISTAN, CH. MUHAMMAD BARJEES TAHIR CHAIRING THE MEETING OF GB MASAJID BOARD IN GILGIT ON 20-10-2015.

گلگت۔ گورنر گلگت بلتستا ن چوہدری محمد برجیس طاہر نے محرم الحرام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لئے کئے گئے سیکورٹی اور دیگر انتظامات سے متعلق گورنر ہاوس گلگت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں مساجد بور ڈکے ممبران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان شریک ہوئے۔ اس اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے محرم الحرام میں گلگت بلتستان میں سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے گورنر گلگت بلتستان اور مساجد بورڈ کے ممبران کو بریفنگ دی جس میں مجموعی امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر گلگت بلتستان نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ امن و امان برقرار رکھنے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر قیمت پر کی جائے گی۔اور گورنر گلگت بلتستان نے انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی اور پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور محرم کے جلوسوں کے راستوں میں صفائی کے موثر انتظامات کریں۔ گورنر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ امن خراب کرنے والے بیرونی و اندورنی عناصر پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری اور گلگت بلتستان میں جاری دیگر بڑے منصوبوں پر دشمن ممالک کی نظر ہے اور ان منصوبوں کے خلاف جاری سازشوں کو ناکام بنانے کے لےئے آپس میں اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کریں ۔گورنر گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے پر مساجد بورڈ کے ممبران کے کردار کو سراہا اور گلگت بلتستان کے باشعور عوام سے اپیل کی کہ محرم الحرام میں مذہبی رواداری اور بھائی چارگی کی فضا کو فروغ دیں اور آپس میں اتفاق و اتحاد سے گلگت بلتستان کی ترقی و خوشحالی کے لےئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے ا من کو ناگزیر قرار دے چکے ہیں لہذا اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل کو محرم الحرام میں امن قائم کرنے کیلئے استعمال میں لائے جائیں گے۔ 

مساجد بورڈ کے اراکین نے محرم الحرام کے دوران حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومت اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا اور مساجد بورڈ کے ممبران نے گورنر گلگت بلتستان کو سر پر ستی کرنے اور امن کے لےئے زبردست خدمات انجام دینے پر گورنر گلگت بلتستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل یقین دہانی کرائی کہ حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button