چترال

چترال،ایون کے جنگل کنڈاوشی میں نامعلوم افراد کی طرف سے دوافراد پر حملہ ایک ہلاک ،دوسرا زخمی

چترال ( بشیر حسین آزاد ) چترال سے پچیس کلومیٹر دور ایون کے جنگل کُنڈاوشٹی میں نامعلوم لوگوں نے دو افراد پر حملہ کرکے ایک کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کر دیا ۔ ہلاک شدہ شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔ جبکہ زخمی کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ایون پولیس کے مطابق گاؤں تھوڑیاندہ ایون کے رہائشی شیر ولد میر امان اور ادریس گذشتہ روز بالائی جنگل کنڈاوشٹی میں چلغوزہ جمع کررہے تھے ۔ کہ چار نامعلوم افراد نے اُن پر حملہ کردیا اور کلہاڑیوں سے پے درپے اُن پر وار کئے ۔ جس کے نتیجے میں شیر ولد میر امان موقع پر جان بحق ہوا ۔ اور دوسرا نوجوان ادریس زخمی ہوا ۔ بعد آزان جب واقعے کی اطلاع گاؤں پہنچی ۔ تو درجنوں افراد جنگل جاکر ہلاک شدہ شیر اور زخمی ادریس کو ہسپتال پہنچا دیا ۔ جہاں شیر کی نعش پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثا کے حوالے کیا گیا ۔ جبکہ ادریس کو ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ زخمی ادریس کے مطابق چار افراد نے اُن پر حملہ کردیا ۔ تاہم وہ اُنہیں جاننے سے قاصر ہیں ۔ دیگر ذرائع کے مطابق یہ تنازعہ جنگل کی ملکیت کی وجہ سے پیش آیا ۔ اور مقتول اس جگہے کو اپنی ملکیت قرار دے رہے تھے ۔ جبکہ حملہ آور افراد اپنی ملکیت کا دعوی کر رہے تھے ۔ اس تنازعے نے شدت اختیار کی ۔ اور حملہ آروں نے شیر کو ہلاک اور اُن کے ساتھی کو زخمی کر دیا ۔ ایون پولیس کی طرف سے تاحال کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اور وہ واقعے کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button