گلگت بلتستان

عاشورہ کے لئے سیکیورٹی پلان تیار، پولیس حکام امام بارگاہوں اور جلوس کی روٹس کی حفاظت کے لئے مستعد

گلگت(ریا ض علی) انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان کیپٹن( ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان نے تمام اضلاع کے پولیس سربراہان کو سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پوری طرح تُندہی اور جانفشانی سے فرائض کی انجام دہی کریں۔اُنہوں نے کئی اضلاع کا دورہ کرکے محرم الحرام کیلئے اُٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا ہے ۔پولیس زرائع کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ھیڈ کوارٹر ملک انعام الرحمٰن بھی محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات پر گہری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور تمام اضلاع کے پولیس سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ آے آئی جی اسپیشل برانچ مرزا حسن راجہ نے ضلع گلگت کے حساس ماتمی روٹس کی تلاشی کے لئے سُراغ رساں کُتے اور بارودی مواد کی تلاشی کے لئے ضروری مشینیں اور آلات بھی منگوائے ہیں جن کے زریعے سپیشل برانچ کی ٹیمیں حساس ماتمی روٹس کی چھ محرم سے دس محرم تک تلاشی لیں گی۔

دوسری طرف محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لئے محکمہ پولیس گلگت بلتستان نے سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا۔تفصلات کے مطابق ضلع گلگت میں گیارہ امام بارگاہوں کو انتہائی احساس،سولہ امام بارگاہ حساس اور ایک سو تین کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ہنزہ نگر کے اضلاع میں آٹھ حساس اور ستانوئے امام بارگاہ نارمل،ضلع غذر میں تین امام بارگا ہ نارمل،ضلع استور میں چار انتہائی حساس ،دس حساس اور چھیالیس اما م بارگاہ نارمل قرار پائے ہیں،ضلع سکردو کے کُل چھ سو آٹھارہ امام بارگاہ نارمل اورضلع گانچھے میں بارہ انتہائی حساس اکیس امام بارگاہ حساس اور چھیالیس امام بارگاہوں کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔ضلع گلگت کی کُل 130مجالس کے لیے 569 پولیس اہلکار،ہنزہ نگر اضلاع کی کُل 105مجالسوں کے لئے 300اہلکار۔ضلع غذر کی کُل 3مجالسوں کے لئے 220 اہلکار ضلع استور کی کُل 60مجالسوں کے لئے 117اہلکار،ضلع سکردوکی کُل 618مجالسوں کے لئے 510اہلکار اور ضلع گانچھے کی کُل 177مجالسوں کے لئے 290پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔محرم الحرام کے دوران پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ پاک آرمی ،گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور فرنٹئر کانسٹیبلری۔زرائع کے مطابق ضلع گلگت میں 441، ہنزہ نگر کے اضلاع میں 162 اہلکار ،ضلع استور میں125 ،ضلع سکردو میں 111اور ضلع گانچھے میں 74ملٹرہ وپیرا ملٹری فورسز کے اہلکار بھی محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button