گلگت بلتستان

ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری، ناران بابوسر ٹاپ ٹریفک کے لئے بند

چلاس (نامہ نگار) ضلع دیامر کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔برفباری کی وجہ سے شاہراہ نارں بابوسر ہر قسم کے ٹریفک کے لئے مکمل طور پر بند ہو گیا ہے جبکہ بالائی علاقوں سے لوگوں کی اکثریت نے چلاس شہر کی طرف نقل مکانی شروع کردی ہے۔برفباری کے سبب بٹوگاہ ٹاپ،تانگیر ستیل سمیت داریل اور کھنبری سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو سخت مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔برفباری کی وجہ سے بابوسر ٹاپ پر پھنسے چند سیاحوں کو مقامی لوگوں نے بحفاظت چلاس پہنچایا ہے۔بالائی علاقوں میں شدید برف باری اور چلاس شہر میں ہلکی ہلکی بارش کی وجہ سے چلاس شہر میں سردی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جسکی وجہ سے لوگوں نے گرم کپڑوں کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ اس سال ماہ اکتوبر میں غیر متوقع طور پر برف باری ہوئی ہے قبل ازیں نومبر کے آخر تک شاہراہ بابوسر ناراں ہر قسم کے ٹریفک کے کھلا رہتا تھا۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button