چلاس(ابونہال فاروقی)دیامر میں میں گزشتہ روز آنے والی ہولناک زلزلے سے سینکڑوں گھر اور مکانات تباہ ،ہزاروں گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑھ گئی۔عوام میں خوف و ہراس اب بھی باقی۔باخبر ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ نقصان داریل تانگیر میں ہوا جہاں اب تک 3 افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے,ا س کے علاوہ تانگیر میں 2 درجن سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں ،داریل میں ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہونے کی اطلاع ہے ،جبکہ گونر فارم اور چلاس میں بھی درجنوں مکانات کی دیواریں گر گئی ہیں ،اس کے علاوہ ہڈور،تھورتھک نیاٹ اور کھنر میں سینکڑوں گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی اور جزوی طور پر کافی نقصان پہنچا ہے ۔ذرائع کا کہنہ ہے کہ شاہراہ قراقرم کو گلگت سے شتیال تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا ۔ادھر داریل تانگیر میں زلزلے سے جاں بحق افراد کو ان کے آبائی گاوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔عوامی و سماجی حلقوں نے متاثرین کی مدد کیلئے صوبائی سے فوری اقدامات اُٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔