جرائمگلگت بلتستان

خومر (گلگت) میں گزشتہ دنوں لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر کے خودکشی کا رنگ دیا جارہا ہے، مقتولہ اور اس کے والدین کو انصاف فراہم کیا جائے: محمد جعفر

گلگت(چیف رپورٹر) آئی جی پی خصوصی کمیٹی تشکیل دے اور غیرت کے نام پر قتل ہونے والی لڑکی اور ان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرے۔ ان خیالات کا اظہار چیف کوارڈینیٹر یونائیٹڈ انٹر نیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن محمد جعفر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں ے کہا کہ خومر میں گزشتہ دنوں ایک لڑکی کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا، لیکن بعد میں اس قتل کو خوکشی ظاہرکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی دراصل غیرت کے نام پر قتل ہوئی ہے لیکن اس کے کچھ رشتہ دار لڑکی کے گھر والوں کو ڈرا دھمکا کر قتل کو چھپانے اور اسے خود کشی ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کرنا قانون کو دھوکا دینے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے آئی جی پی گلگت بلتستان اور ایس ایس پی گلگت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ماہر پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جائے اور اس کیس کی صحیح معنوں میں انکوائری کرائی جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اس طرح کے معاملات کی بیخ کنی نہ کی گئی تو دیگر لڑکیوں کو قتل کر کے خود کشی کا نام دینے کی روایت جن لے سکتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button