چترال

چترال میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، بحالی کے لئے وقت بہت کم ہے، ایم پی اے سید سردار حسین کی پریس کانفرنس

چترال (بشیر حسین آزاد) چترال سے صوبائی اسمبلی کے رکن سید سردار حسین شاہ نے صوبائی اور مرکزی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چترال میں زلزلہ زدگان کو ریلیف پہنچانے اور ان کی بحالی میں غیر ضروری طور پر ایک لمحے کی تاخیر بھی نہ کی جائے کیونکہ موسم سرما کی آمد آمد ہے اور تاخیر کی صورت میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے ۔ چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حالیہ زلزلے کے نتیجے میں چترال میں وسیع پیمانے پر تباہی وبربادی ہوئی ہے اور ہزاروں کی تعداد میں گھر مکمل طو رپر منہدم ہوگئے ہیں اور بچنے والے گھر بھی رہائش کے قابل نہیں ہیں اور تعمیر نو کے لئے انتہائی ان کے پاس قلیل وقت باقی ہے۔ انہوں نے چترال کا دورہ کرنے پر وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے اعلانات کو عملی جامہ پہنانے میں بھی سنجیدگی کا مظاہر ہ کریں جبکہ سیلاب کے موقع پر ان دونوں حضرات نے جو اعلانات کئے تھے ، وہ ابھی تک روبہ عمل نہیں آئے اور سیلاب زدگا ن اب بھی مدد کے لئے پکار رہے ہیں۔ سردار حسین نے کہاکہ چترال کو عام خیموں کی نہیں بلکہ موسم سرما کے لئے خصوصی طورپر تیارکردہ ٹینٹ کی ضرورت ہے جن کی مطلوبہ تعداد کا اندازہ 10ہزار تک لگایا گیا ہے یا تو انہیں چائنا اسٹرکچر کے گھر بناکر دئیے جائیں جوکہ قلیل مدت میں تعمیر ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ پر زور دیا کہ نقصانات کی اندازہ کا مکمل تخمینہ لگانے کے لئے وقت کا انتظار کئے بغیر ریلیف کی سرگرمیوں کو بلاتاخیر شروع کیا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button