سیاست

بزرگوں نے رنگ ونسل اور زبان و مذہب سے بالاتر ہو کر قابض ڈوگروں کو ماربھگایا، گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں: مسلم لیگ ن

گلگت(پ ر) جوقومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو فراموش کرتی ہیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہیں ان کا شمار مردہ قوموں میں ہوتا ہے ہمارے بزرگوں نے یک نومبر 1947کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کی مدد سے آزاد ی کی جنگ لڑ کر ظالم ڈوگرہ کی غلامی سے آزاد کرایا ہم زندہ قوم ہیں جو اپنی اسلاف کی قربانیوں کو قیامت تک نہیں بھلاسکتے ہیں آئندہ سال گلگت بلتستان کے اس قومی دن کو ملکی سطح پر مناکر اپنی اسلاف کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی زندہ مثال قائم کرینگے ان خیالات کااظہار ایم ایس ایف این گلگت بلتستان کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کی صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں جشن آزادی گلگت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ سیاحت کھیل و ثقافت برکت جمیل ،مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے صدر حاجی عابد علی بیگ ،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صوبائی صدر شہزادہ حسین مقپون ،ایم ایس ایف ن کے صوبائی صدر رضوان راٹھور ،نوید اکبر ،اسلم پرویز اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے رنگ نسل و مذہب کے تعصبات سے بالاتر ہوکر مہاراجہ ہری سنگھ اور گورنر گلگت بلتستان گنساراسنگھ کے خلاف علم بغاوت بلند کیا اور28ہزار مربع کلومیل کا یہ خطہ آزاد کراکر مملکت خداد پاکستان میں شامل کرلیا جی بی کے عوام نے پاکستان کیلئے جو عظیم قربانیاں دی ہے وہ کسی سے کم نہیں ہم جی بی کے مجاہد ہیروز اور ان کے کارناموں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہمارے اسلاف نے یہ خطہ ڈوگرہ کی غلامی سے آزادکرایا اور مملکت خداد پاکستان کے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے اس علاقے میں تعمیر و ترقی کے دروازے کھول کرحقیقی معنوں میں پاکستان کی تکمیل کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی جی بی کے خطے کو آئینی دارے میں شامل کرائے گی اور حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کریگی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button