گلگت بلتستان

ضلع غذر میں متاثرین کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، فداخان فدا

غذر ( معراج علی عباسی) 26اکتو بر کو آ نے وا لے زلزلے سے متاثر علاقہ پھنڈر اور دیگر متاثر ہ علاقوں میں بحا لی کا کام تیزی سے جاری ، غذر روڈسمیت دیگر متاثر ہ علاقوں میں بجلی کا نظام بھی بحا ل کر دیا گیا ۔ ٹینٹ ،راشن ، کمبل ،اشیا ئے ضروریہ ودیگر ریلیف کا سامان متاثرین میں تقسیم ۔ جلد زخمیو ں میں چیکس بھی تقسیم کیئے جا ئیں گے ۔ متا ثرین کاحکو متی امداد اور تعاون پر اطمینان کا اظہار ، تفصیلا ت کے مطابق ضلع غذر میں زلزلے سے متاثر ہو نے والے علاقوں میں حکو مت پا کستان ، صو با ئی حکو مت اور ضلعی انتظامیہ کیجا نب سے بحا لی کے کا موں میں تیزی ، متاثر ین میں امداد ی اشیا ء تقسیم کیئے جارہے ہیں جسے ضلعی انتظامیہ صاف شفاف اندا زمیں مستحقین میں امدا دی سامان پہنچا رہی ہے سب سے زیادہ متاثر ہ علاقہ پھنڈ ر میں متاثر ین سے گفتگو کر تے ہو ئے پا رلیما نی سیکر یٹری پلا ننگ اینڈ ڈو یلپمنٹ فداخان نے کہا ہے کہ فوری طورپر بحا لی کے کا موں کو انجا م تک پہنچا نے میں بھی مصروف عمل پی ڈبلیو ڈی ودیگر متعلقہ محکمے کا کردار قابل تحسین ہے حکو مت پا کستان ریلیف کے کا مو ں بڑ ھ پڑ ھ کر حصہ لے رہی ہے ، صو با ئی حکو مت اور انتظامیہ بحا لی کے کا موں میں مخلص ہے ، انہو ں نے مزید کہا ہے کہ غذر روڑکو فوری بحا ل کر نے میں PWDغذر نے وہ کا م کیا جو تا ریخ میں کہیں نہیں ملتا صحت اور خوراک کے شعبہ جس جا نفشانی کے سا تھ متا ثر ین کی مد د کر رہا ہے اس سے عوام بہت مطمئین ہیں ، انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پا کستان میا ں محمد نواز شریف کی خصوصی ہدا یت پر ماوری میمن متاثر ین کے پا س آ ئیں اور انکی خبر گیری کی جاں بحق افراد کے لو حقین میں چیکس تقیم کیئے اور عنقریب زخمیوں کو بھی چیکس تقسیم کیئے جا ئیں گے ،عوام حکو مت پا کستان اور صو با ئی حکو مت کے متاثرین کے مشکو ر ہیں جنہو ں نے بروقت متا ثرین کے بحا لی کا کا م شروع کیا ، صو با ئی حکو مت متاثرین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے ، نقصا نات کے ازا لے کیئے متا ثرین صبر کا دامن ہا تھ سے جا نے نہ دیں ۔ انشا ء اللہ ریلیف کے کا موں میں مزید تیزی لا ئی جا ئے گی ۔اس موقع پر

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل گو پس ،یا سین نو ید احمد نے پھنڈرکے متا ثرین زلزلہ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ متاثرہ فی گھرانہ ایک ایک مہنے کا را شن ،اشیا ء ضروریا ت، موم بتیاں ، لال ٹین ، گرم چیکٹس متاثر ین تک پہنچا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ متاثرین جانچ پڑتال جا ری ہے اور حقدادر کو اسکا حق ضرورملے گا انہو ں نے کہا کہ قدرتی آفات اللہ تعالیٰ کی طرف سے آزما ئش ہو تے ہیں جس پر ہمیں صبر سے کا م لینا چا ہیے ۔ مختلف علاقوں سے درخوا ستیں موصو ل ہو ئے ہیں اور حکو متی مشنری بھی کا م کر رہا ہے ۔ زلزلے سے جگہ جگہ غذرروڑ مکمل تبا ہ ہوا تھا ایک دومہینے کا کام صرف دودنوں میں پا یہ تکمیل تک پہنچا یا متعلقہ محکمے نے تاریخ رقم کر دی ہے جس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی عوام کے تعاون سے بحا لی کام مزید تیزکر یں گے ،ابتدائی طور پر 150سے 200گھرانے مکمل تبا ہ ہیں مزید جانچ پڑ تال کے کام میں شفا فیت لائی جا رہی ہے تاکہ حقدار اپنے حق سے محروم نہ رہ جا ئیں۔

محکمہ پی ڈبلیو ڈی گو پس پھنڈر کے ذمہ دار علی اکبر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہاہے کہ زلزلے کے بعد غذر روڑ جگہ جگہ تبا ہ ہو اتھا صرف دو روز کی ان تھک محنت سے غذر تا شندروڑ کو مکمل طور پر بحا ل کر دیا ہے۔ حکو مت کے سا تھ ساتھ این جی اوز کا بھی بڑ اہاتھ ہے جو مسلسل حکو مت کے ساتھ تعاون میں ہیں دوسر ی جانب محکمہ بجلی کے میر غازی کا کہنا تھا کہ زلزلے کے باعث بڑے پتھر وں سے کھمبو ں اور تاروں کو بہت زیادہ زگ پہنچا یا تھا محکمے کے ملا زمین نے بڑ ی جا نفشانی سے تمام متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام بحا ل کر دیا ہے جو کہ خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ نمبر دار پھنڈر چھیر گل خان نے زرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ بحا لی کے کا مو ں کے حوا لے سے حکو متی امداد سے ہم مطمئن ہیں اور ہم امید رکھتے ہیں کہ ہمیں مزید ریلیف دیا جا ئے گا ، گند م کا ایشوتھا روڑ بحا ل ہو نے کے بعد ٹر ک کے زریعے گند م پہنچا رہا تھاوہ مسئلہ بھی جلد ختم ہو جا ئے گا ، اب تک کی حکو متی کا رکر دگی سے ہم مطمئن ہیں ، وزیر اعظم پا کستان ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ، مقامی انتظا میہ کے ہم مشکو ر ہیں جنہو ں نے بروقت امدادی کا مو ن جا ری رکھا ۔ زلزلہ سے متاثرین ہو نے وا لے متا ثرین پھنڈرکے رہا ئشی حا فظ عبد الرحمن ودیگر نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ ہم میڈ یا کے مشکو ر ہیں جنہو ں نے بروقت متاثرہ علاقوں کی نشا ند ہی کی جس پر فوری طور پر حکو متی ریلیف پہچایا گیا ، حکو مت گلگت بلتستان ، ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر این جی اوز کے بھی نہایت مشکو ر ہیں جو ہما رے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ہم حکو مت پا کستان کے تعاون کے مشکور ہیں جو ہر وقت ہمارے ساتھ کھڑی ہے ، دوسر ی جانب متاثر ہ ہو نے والے نو جوانوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے بھی مشکور ہیں جو صاف شفاف طریقے سے بحا لی کے کا موں میں مصروف عمل ہے زلزلے سے متاثرہ بزرگ نے زرائع ابلا غ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے انسا نی ہمدر دی رکھنے وا لے تمام معاونیں کے مشکو ر ہیں علاقے سے منتخب ہو نے وا لے ممبر فدا خان ، ڈی سی غذر ، اے سی ودیگر متعلقہ حکام کے بھی مشکو ر ہیں جنہو ں نے دکھ کے اس گھڑ ی میں ہمارا ساتھ دیا، وزیر اعظم پا کستان نے اپنا نما ئندہ بھیج کر ہم پر بڑااحسان کیا ہم بحا لی کے کا مو ں کے حو الے سے پرُ امید ہیں انشا ء اللہ آئندہ بھی امید رکھتے ہیں کہ ریلیف کے کا موں میں بہتر ی لائی جا ئے گی ۔محکمہ صحت کا پھنڈ ر کے متا ثرین زلزلہ کیلئے خصو صی اقدامات ،محکمہ صحت گلگت بلتستان نے متا ثرین زلزلہ کیلئے خصو صی اقدا مات کیئے ہیں اور زلزلہ کے فوری بعدڈاکٹروں کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی جنہو ں نے پھنڈ ر میں مختلف نوعیت کے امرا ض کا علاج و معا لجہ کیا ، میڈ یا سے بات چیت کرتے ہو ئے متا ثرین کے علاج پر معمور ڈا کٹر زکا کہنا تھاکہ پھنڈ ر میں کسی بھی قسم کی وبا ء نہیں پھیلی محکمہ صحت مستعدی اور چستی کیسا تھ پھنڈ ر میں مریضو ں کا علا ج و معا لجہ جا ری ہے انہو ں نے کہا کہ دوائیو ں کو بھجوادیا گیا ہے اور ہر قسم کی سہو لیات با ہم پہنچا نے کیلئے اقدا ما ت کیئے جا رہے ہیں ۔متا ثرین زلزلہ پھنڈ ر وادی نے زرا ئع ابلاغ عامہ سے گفتگوکرتے ہو ئے کہا کہ زلزلہ قدرتی آفت ہے اور حکو متی سر پر ستی اور امدام کے باعث اس آفت سے مقا بلہ ممکن بنا انہوں نے کہا کہ تمام ممکنہ سہو لیا ت پہنچا نے کیلئے ضلعی انتظا میہ بھر پور متحرک ہے اور ڈپٹی کمشنر میر وقا ر اوراسسٹنٹ کمشنر نو ید احمد نے زلزلے کے بعد دن را ت ان کی خبرگیری کی ، حافظ عبد الرحیم نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ محکمہ ما ل کے اہلکا ر نقصا نا ت کا جا ئزہ لے رہے ہیں اور انتہا ئی ایما نداری اور جا نفشا نی کیسا تھ نقصا نا ت کا تخمینہ لگا یا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف بے گھر افردکو ٹینٹ فرا ہم کیئے گئے ہیں اور انہیں خوراک بھی پہنچا یا گیا ہے انہو ں نے صو با ئی حکو مت بلخصوص وزیرا علیٰ کا شکر یہ ادا کیا کہ ان کی خصو صی ہدا یت پر متا ثرین پھنڈر کی بھرپور مدد کی گئی ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button