موسم

استور، گزشتہ 48 گھنٹوں سے بارش اور برفباری نے نظامِ زندگی کو معطل کر کے رکھ دیا ہے، متعدد رابطہ سڑکیں بند

استور (سبخان سہیل)استور میں گزشتہ 48گھنٹوں سے بارش اوربرف باری کا سلسلہ جاری ہے۔نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔شدید بارش اور برف باری سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہوکے رہے گئے ہیں۔ بالائی علاقوں میں چار سے پانچ فٹ تک پڑی ہے۔ بجلی گزشتہ تین دنوں سے غائب ہے، جسکی وجہ سے پوراضلع اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ استور کے بالائی علاقے منی مرگ، قمری،میر ملک، درلے، اور دیگر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں مکمل بلاک ہوچکی ہیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر استور عدیل حیدر نے صحافیوں کو بتایا کی استور میں گزشتہ دو دن سے جاری برف باری اور بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بلاک ہوئی ہیں تاہم اب تک کسی قسم کی کوئی مالی یا جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ بالائی علاقعے منی مرگ ، قمری،میرملک، سمیت دیگر علاقوں میں گندم اور ادویات ذخیرہ لر لی گئی ہیں۔ استور سے گلگت تک کا روڈ کھلا ہے۔شدید بارشیں جاری رہی تو روڈ لینڈسلایڈنگ کی وجہ سے بند ہونے کا بھی خدشہ ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کسی بھی نہ خوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button