گلگت بلتستان

پچھلے دور کے "بے تکے” اور "مکمل نہ ہونے والے” منصوبوں کو ختم کردیا گیا ہے، وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹراقبال کی بریفنگ

گلگت ( نامہ نگار) گلگت بلتستان قا نون سا ز اسمبلی کے پا نچو یں اجلاس کے چو تھے روز کی کا روا ئی میں ADPریوو کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہو ئے وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے کہا کہ فیز 1اور فیز 2کے علاوہ سا بق دور میں رکھے گئے ADP کو ختم کیا جا تا ہے کیونکہ ان ADPمیں زیادہ رقم مختص کر دی گئی تھی اور جتنے بھی پرا جیکٹس رکھے گئے تھے وہ دس سا ل میں بھی مکمل نہیں ہو سکتے ہیں ۔ADPریوو کمیٹی کے چیئر مین ڈاکٹر اقبال نے وضا حت کر تے ہو ئے کہا کہ ہم نے میرٹ اور عوام کے فلاح و بہبود پر کام کر نا ہے جس پر بے تکے مکمل نہ ہو نے والے منصوبوں کو کینسل کر دیا گیا ہے اور اس میں کسی کے سا تھ زیا دتی نہیں کی گئی ہے ۔ فیز 3کی پی سی 1بھی نہیں بنا تھا اور باقی ان کے پی سی 1بنیں ہیں ان کو کینسل نہیں کر دیا گیا ہے ۔ ممبران اسمبلی کے لیئے سا لا نہ 7کروڑ اور ٹیکنو کریٹس کے لیئے 2کروڑ کی رقم مختص کر دی گئی ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button