گلگت بلتستان

محکمہ تعمیرات عامہ اور بلدیہ کی عدم توجہی، چلاس کا گنجان آباد علاقہ کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ تعمیرات عامہ اور بلدیہ کی عدم توجہی کے باعث چلاس کا گنجان آباد علاقہ جلیل گاؤں کیچڑ اور کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا ۔ ٹوٹی پھوٹی رابطہ سڑک اور نکاسی آب کی سہولت نہ ہو نے سے علاقے کے مکین سخت مشکلات کا شکار ہیں ۔کیچڑ میں لت پت بچے مختلف بیماریوں کا شکار ہو نے لگے ۔چلاس ائرپورٹ کے عقب میں واقع کثیر آبادی پر مشتمل جلیل گاؤں محکمہ تعمیرات عامہ اور بلدیہ کی غفلت اور عدم توجہی کے باعث مسائلستان بن چکا ہے ۔علاقے کی نالیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور جگہ جگہ کچرے کے ڈھیڑ لگ گئے ہیں ۔محکمہ تعمیرات عامہ کی ناقص پلاننگ کے باعث جلیل گاؤں کی رابطہ سڑک پکی ہو سکی اور نہ نالیاں بن سکیں ۔نکاسی آب کا کو ئی مناسب انتظام موجود نہیں جس کی وجہ سے گندہ پانی سٹرک پر جمع ہو جاتا ہے ۔پیدل چلنے والے سخت مشکلات کا شکار ہیں ،بچے کیچڑ میں لت پت ہو کر بیمار ہو جاتے ہیں ۔ بلدیہ چلاس کی جانب سے صفائی نہ کر نے کی وجہ سے جلیل گاؤں کچرے کے ڈھیڑ میں تبدیل ہو گیاہے ۔علاقے کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ اہلکار صفائی کیلئے نہیں آتے ۔مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر عبد الوہاب جو کہ خود بھی جلیل گاؤں کے رہائشی ہیں نے میڈیا ٹیم کو جلیل گاؤں کا دورہ کرایا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض سرکاری ادارے صوبائی حکو مت کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجیئنر برقیات ہمیشہ میٹنگوں کے بہانے گلگت ہی میں مقیم ہیں اور چھٹی کے آیام میں چلاس دفتر میں وقت گزار رہے ہیں جبکہ فاروق آباد کالونی ،سرکاری کالونی سمیت پورے بازار کاگندہ پانی جلیل گاؤں کی طرف موڑ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے جلیل گاؤں کے لوگ سخت مسائل کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ خواتین بوڑھے اور بچوں کا چلنا محال ہوا ہے انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجیئنر تعمیرات عامہ کو فوری تبدیل کیا جائے اور کسی ایسے آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جو صوبائی حکومت کے ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں جس سے دیامر میں جاری منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔۔۔۔۔۔۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button