گلگت بلتستان

ہنزہ میں بجلی کا بحران، نیا جنریٹر دلانے کا وعدہ تو وفا نہ ہوسکا، پرانے تھرمل جنریٹر نے بھی جواب دے دیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے وعدے وفا نہیں ہوئے انتخابات میں جیتنے کے بعد ہی ہنزہ کے لئے تھر مل جنریٹر کا اعلان کیا تھا مگر اب تک پرانا والا  بھی بند پڑا ہے۔ سیاحوں کے مسکن وادی ہنزہ میں بجلی کا شدید بحران ہے، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے عوام کا برُا حال ہو گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار بازار ایسوی ایشن کے صدر وارکین کے علاوہ ہوٹل ملکان و پاکستان پیپلز پارٹی سب ڈویثرن کے سابق صدور و سیاسی رہنماوں نے ہنزہ میں ہنگامی پریس کانفر نس کے دران کیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ و زیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے انتخابات میں کامیابی کے فورا بعد ہی ہنزہ کی جانب سے مبارکبادی کے لئے جانے والوں کو یقین دلایا تھا کہ نوزائیدہ ضلعے میں بجلی کا بحران حل کرنے کےلئے نیا تھرمل جنریٹر دیا جائے گا۔ لیکن اب صورتحال یہ ہے کہ پرانا جنریٹر بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے ایک سال سے ایک میگاواٹ کا جنریٹر بند پڑاہوا ہے، کیونکہ محکمہ برقیات کے نااہل ملازمین اسے چلانے کے لائق نہیں ہیں۔ 48 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ سے عوام پریشان ہیں، اور سیاحوں کو بھی شدید مشکلات درپیش ہیں۔

  کانفرنس کے دوران کہا گیا کہ سودونوں کا مسلم لیگی ٹارگیٹ مکمل ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ ان سو دنوں کی ترجیحات میں ہنزہ میں بجلی کا بحران حل کرنا بھی شامل تھا، مگر اس سلسلسے میں کوئی بھی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے، بلکہ لوڈ شیڈنگ میں مذید اضافہ ہوگیا ہے۔

پریس کانفرنس کے دوران مطالبہ کیا گیا کہ ایک ہفتے کے اندر حسن آباد ہنزہ میں نصب تھرمل جنریٹر کو چالو کیا جائے، اور وادی میں بجلی کے بحران کو ختم کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے، ورنہ عوام کے کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button