سیاستگلگت بلتستان

میر غضنفر علی خان کو گلگت بلتستان کا اگلا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ ہوگیا

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے رکنِ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی میرغضنفر علیخان کو گلگت بلتستان کا اگلا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی ذرائع اور میر غضنفر کے خاندان کے افراد نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے۔

بطور گورنر تعیناتی کے بعد میر غضنفر کو اصولی طور رپر اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونا پڑے گا۔ ان کے مستعفی ہونے کے بعد ایل اے 6، ہنزہ، میں دوبارہ انتخابات ہونگے۔

اس وقت گلگت بلتستان کے گورنر چوہدری برجیس طاہر ہے، جو وفاقی کابینہ میں بحیثیت وفاقی وزیر بھی شامل ہیں۔ ان کی بطور گورنر تعیناتی پر بعض حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی تھی۔

مقامی گورنر کی تعیناتی علاقے میں سیاسی احساسِ محرومی کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button