Uncategorized

کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی قتل

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک مقامی صحافی حفیظ الرحمن کو قتل کر دیا ہے۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح کوہاٹ کے علاقے کالوخان بانڈہ چوک پر پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق حفیظ الرحمن موٹر سائیکل پر اپنے دفتر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

حفیظ الرحمن ایشیا کے نام سے اپنا اخبار شائع کرتے تھے اور نجی ٹی وی چینل نیو نیوز کے کوہاٹ میں نمائیندے تھے۔

اس کے علاوہ وہ ایک مقامی کیبل نیٹ ورک نیو سٹار کے مالک بھی تھے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں اسی نجی ٹی وی چینل کے ٹانک میں موجود نمائیندےزمان محسود کو ٹانک میں قتل کیا گیا تھا۔ وہ مختلف اخبارات کے ساتھ ساتھ پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق ایچ آر سی پی سے بھی وابستہ تھے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کی صحافتی تنظیموں نے حفیظ الرحمن کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button