سیاست

جاوید اقبال کو مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کا صدر بنایا جائے، اجلاس میں مطالبہ

ہنزہ( بیورو رپورٹ )پاکستان مسلم لیگ ن سب ڈویثرن ہنزہ کا اجلاس، ہنزہ کے مختلف علاقوں سے پارٹی ورکرز کثیر تعداد میں شریک ہوئے ، پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے صدر جاوید اقبال کی پارٹی کے لئے کی جانے والی خدمات کو سراہا ،اجلاس میں صوبائی قیادت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن جاوید اقبال کو ڈسٹر کٹ صدر بنانے پر مطفقہ قرداد منظور کیا گیا۔

پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ، جنرل سیکرٹری کے علاوہ پارٹی کارکنان  کثیر تعداد میں شریک ہوئے جس میں جاوید اقبال صدر پی ایم ایل این کی علاقے میں خد مات کو خراج تحسین پیش کیا جن کی وجہ سے ہنزہ میں پاکستان مسلم لیگ ن ایک مضبوط جماعت بن گئی ہے اور روز برور پارٹی کی مقبولیت بڑھتی جارہی ہے ۔

اجلا س میں کہا گیا کہ علاقے میں عوامی مسائل کو حل کرنے کی وجہ سے گزشتہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیابی ملی تھی جس کا سہرا پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر جاوید اقبال کو جاتا ہے ۔ اجلاس میں صوبائی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صدر سب ڈویثرن ہنزہ جاوید اقبال کو پاکستان مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کا صدر بنائے جائے تاکہ پاکستان مسلم لیگ ن علاقے میں مزید مضبوط ہوسکے اور انشااللہ آئندہ ہونے والی ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن پھر سے کامیاب ہوسکے۔

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ یوتھ کے صدر سلمان علی ، سینئر نائب صدر پی ایم ایل این شاہ گل دینار، یونین صد ر التت کریم آباد علی پناہ، جمال خان، راجہ سخی آحمد جان ، میر سلیم خان، سینئر رہنما پی ایم ایل این نمبردار مجید، کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی کے کارکن شریک ہوئے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button